ملتان( صبح پا کستان)اذان ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام یونس پلازہ این ایل سی بائی پاس چوک پر انسانی حقوق ایوارڈ پروگرام اور جشن میلادالنبیؐ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ چیف ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل چوہدری وسیم جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غریب، لاوارث، یتیم، بیوہ، مظلوم لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا، کم عمر بچوں کو جن سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے انہیں مشقت سے آزاد کراکر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ قانونی ایڈفراہمی ، پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا فروغ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کمپیوٹر کی تعلیم، غریب، لاوارث ، یتیم بچوں کو نہ آراستہ کرنا شامل ہے۔مولانا خدا بخش سعیدی، قاری شوکت حسین نے بھی خطاب کیا۔ نعت رسول مقبول محمد رمضان، عمران قادری، حیران جاوید نے پیش کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو چوہدری وسیم جٹ ، چےئرمین محمد رمضان طاہر سندھو نے مہمانوں، تنظیمی ممبران کو ایوارڈز، شیلڈز پیش کیں۔ شوق محمد تبسم، ڈاکٹر منظور بھٹی، ڈاکٹر غلام عباس کھکھ، چوہدری اسلم طاہر، صائمہ سرور، قاسم جوئیہ، مریم جبیں، سائرہ سمیرا، حاجی منیر احمد، محمد یونس، حافظ یونس، شوکت حسین، ارشاد احمد، ڈاکٹر محمد علی، قسور بھٹی، اعجاز حسین، فیروز، ڈاکٹر جاوید کنول، ملک خدا بخش، ظفر حیدر، ملک رمضان، چوہدری زکریا جٹ، مہر نواز نول، مہر بلال،آہیر کونسلر، تصور علی جھنڈیر، چوہدری اشرف، محمد ساجد،محمد ریاض، ظہور احمد کو انسانی حقوق ایوارڈز سے نوازا گیا۔