باغ مالک کا ساتھیوں سمیت مزدوروں پر تشدد،تین زخمی ایک حالت تشویشناک
چوک اعظم(صبح پا کستان) باغ مالک کا درجنوں ساتھیوں سمیت باغ توڑنے والے مزدوروں پر تشدد،تین زخمی ایک حالت تشویشناک،ملتان ریفر۔میڈیکل میں ضربات ثابت۔ملزم کی خود ساختہ زخم لگا کر مقدمہ درج کروانے کوشش۔تفصیل کے مطابق جمال چھہپری کے نواحی گاؤں چک نمبر 330ٹی ڈی اے کے رہائشی طلعت کمبوہ سے ظفر تھہیم نے مالٹے کا باغ خریدا گزشتہ روز اس کے مزدور باغ توڑ رہے تھے کہ باغ مالک طلعت نے مزدوروں کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔اور مزدور جمیل کو تھپڑ مار دیا۔جس پر جمیل نے مزاحمت کی تو اس نے گاؤں کے درجنوں افراد کو بلا لیا اور مزدوروں پر تشدد شروع کر دیا۔تشدد سے چھڑانے آنے والے محمد عارف تھہیم کو طلعت کمبوہ نے سر میں سوٹا مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا۔جبکہ دیگھر مزدوروں جمیل،شفتر اور ایاز کو بھی چوٹیں آئیں۔
زخمیوں کو ہسپتال یا گیا جہاں پر عارف کی حالت تشویشناکتائی گئی ملتان نشتر منقتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرناک بائی جاتی ہے۔
وجہ عناد یہ ہے کہ مالک نے باغ فروخت کرتے ایک پودا سودے سے باہر کھا گیا۔لیکن توڑتے وقت بیوپاری کی عدم موجود گی میں اس پودے کا پھل توڑ لیا گیا۔جس پر باغ مالک آپے سے باہر ہو گیا۔بیوہاری نے ملزم کو اس ایک پودے کے بدلے میں دو پودے دینا کا کہا لیکن اس نے مزدوروں پر تشدد شروع کر دیا۔
زخمیوں کی رپورٹ پر تھانہ چوبارہ نے میڈیکل رپورٹ حا صل کر لی ہے جس میں تشدد ہونا قرار پایا گیا اور ضربات ثابت ہو گئی ہیں۔جبکہ ملزم طلعت نے بھی تین گھنٹے بعد خود ساختہ زخم لگا کر مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی ہے۔
اہل علاقہ محمد نواز،نصیر احمد،کاشی فراز،سرور تھہیم،عاشق علی،حسن علی تھہم،احمد تھہیم،کریم بخش اور دیگر نے بتایا کہ ملزم شر پسند آدمی ہے اور اکثر علاقے میں لوگوں کو ڈراتا رہتا ہے کہ اس کے بڑے آفیسر ز سے یارانے ہیں،انہوں نے ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ۔محمد صابر عطاء تھہیم