لیہ(مہر زاہد واندر سے) ٹی ایم اے کروڑ کی واٹر ٹینکی کرایے کے لئے دستیاب، پرائیویٹ افراد کی کوٹھیوں کی تعمیر میں ٹینکی، عملہ مصروف، شہر میں دو دون سے پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے دھول شہریوں کا مقدر بن گئی۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کروڑ کے انوکھے انداز، سرکاری گاڑیاں، پرائیویٹ ڈیروں پر کا م کرنے میں مصروف ہیں، ٹی ایم اے کروڑ لعل عیسن کی واٹر ٹینکی دو روز سے ڈاکٹر ارشد سامٹیہ کی بننے والی کوٹھی پر عملہ سمیت ٹینکی موجود ہے، شہر میں پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے شہرکی صورتحال ابتر ہو چکی ہے،
شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری خزانے سے عوام کی خدمت کے لئے خریدی گئیں ٹی ایم اے کی مشینری شہر یوں کے بجائے پرائیویٹ افراد کے کاموں پر مصروف ہے، جبکہ شہر دھول سے اٹ چکا ہے، انہوں نے ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ڈیروں پر ٹی ایم اے کی ٹینکی کے استعمال کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے، رابطہ کرنے پر ٹی ایم او ممتاز خان کلاچی کا موبائل نمبر 03346452574نمبر ملا جس پر ان کا کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔