لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور فراہم کی جا نیو الی علا ج معالجہ کی سہو لیا ت کا جا ئزہ۔ ڈی سی او نے ایمر جنسی، چلڈرن، آئی سی یو، میڈیسن سٹور،اولڈ بلا ک اور ڈاکٹر ز کا لو نی کا معائنہ کیا اور زیر علا ج مریضوں سے خیریت دریا فت کر تے ہو ئے ڈاکٹرز و سٹاف کے رویو ں اور ادویا ت و لیبارٹری ٹیسٹ با رے استفسار کیا جس پر مریضوں اور ان کے لو احقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن، جی اے آر ارشد احمد وٹو، ڈی ڈی ایچ آر ایم حا فظ محمد سلیما ن، سینئر سب انجینئر امین سہیل ملغانی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتا ل میں ڈاکٹر وں اور سٹاف کی حاضری و مو جو دگی کو یقینی بنا نے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا ئے اور کسی مریض کو دوائی اور ٹیسٹ کے لئے با ہر نہ بھیجا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیسٹ و دیگر سہو لیا ت کی 24گھنٹے فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اور سٹاف مر یضوں سے ہمدردانہ رویہ اختیار اور ان کی منا سب راہنما ئی کریں۔ انہو ں نے ہسپتال کے تمام وارڈ میں فلا ئی کیچر نصب کر نے اور رہا ئشی کا لو نی کے سیو ریج سسٹم کو فی الفور درست کر نے کی بھی کی ہد ایت کی۔دریں اثنا ء ڈ سٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے چلڈرن وارڈ کا اچانک دورہ کیا۔ انہو ں نے نو تعمیر شدہ چالیس بیڈ پر مشتمل وارڈ میں تعمیراتی میٹریل کا جا ئزہ لیا۔ ڈی سی او نے ہد ایت کی کہ وارڈ میں رہ جا نے والے کا م کو فی الفور مکمل کر کے محکمہ کے حوالے کیا جا ئے تا کہ علا قہ کے عوام علا ج معالجہ کی بہتر ین سہو لیا ت سے مستفید ہو سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ وارڈ میں علا ج معالجہ کے لئے آنے والے بچوں کے لواحقین کے لئے بیٹھنے کی بہتر ین جگہ کا انتظا م کیا جا ئے اور وارڈ کی اطراف سے لا ن اورسایہ دار پو دے لگا ئے جا ئیں۔ سینئر سب انجینئر امین سہیل ملغانی نے اس موقع پر بتا یا کہ چلڈرن وارڈ کی دو منزلہ تعمیراتی کا م مکمل ہو چکا ہے جس پر 4کر وڑ 47لا کھ روپے لا گت آئی ہے۔