لیہ (صبح پا کستان) صوبائی وزیر براے اقدامات قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب ہمہ وقت تیار ہے ضلع لیہ کی تعمیر وترقی ،خوشحالی اور نشیبی علاقوں کی عوام کو دریاے سندھ کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے وزارت کا حلف اُٹھانے کے بعد پہلی بار لیہ آنے پر مختلف جگہوں پر منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔صوبائی وزیر نے کہاصوبے بھر میں عوامی فلاح و بہبود اور قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی و فنی مہارت کے حصول کے لیے اقدامات عمل میں لاے جارہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید متحرک و جدت پیدا کرنے کے لیے آرگنائز کیا جارہا ہے ۔