ضلع بھر کے ہزاروں کارکنان نے قصبہ پہاڑ پور پر صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے
لیہ تونسہ پل،سیلابی علاقوں میں سپر بند کی تعمیر، یونیورسٹی کا قیام اور لیہ کو سی پیک میں شامل کرانا ان کے ترجیحات ہیں۔مہر اعجاز اچلا نہ
لیہ(مہر زاہد واندر+ملک فہیم منجوٹھہ سے)لیہ سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی کو وزار ت کا قلمدان ملنے پر لیہ آمد، کارکنان کا تاریخی استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔لیہ سے مسلسل تیسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے مہر اعجاز اچلانہ کو صوبائی وزات کا قلمدان ملنے کے بعد لیہ آمد پر کارکنان نے تاریخی استقبال کیا۔ ضلع بھر کے ہزاروں کارکنان نے لیہ مظفر گڑھ ضلع کے سنگم پر واقع قصبہ پہاڑ پور پر صوبائی وزیر کا ریلی کی شکل میں استقبال کیا۔کارکنان نے صوبائی وزیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ صوبائی وزیر کا پہاڑ پور، کوٹ سلطان، جمن شاہ و دیگر علاقوں میں بھی شاندار استقبال کیا گیا۔صوبائی وزیر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالہ جلسوں سے بھی خطاب کیا ۔مہر اعجاز اچلانہ نے کوٹ ادو پریس کلب کے باہر صحافیوں اور کارکنان ، دائرہ دین پناہ، احسان پور، پہاڑ پور میں چیئر مین سید فضل شاہ، کوٹ سلطان میں مہر اصغر پپو ونجھیرہ، اڈہ جیسل کلاسرہ پر کونسلر مہر اللہ وسایا کلاسرہ، جمن شاہ میں مہر سعید اچلانہ کے پاس منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کے تاریخی استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ضلع بھر کی تعمیر و ترقی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔ صوبائی وزیر کے استقبال کے لئے سیاسی و سماجیرہنماؤں سابق ایم پی اے عبدالشکور سواگ، کونسلر میونسپل کمیٹی عابد انور علوی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری حاجی احسن عدیل، سابق یونین ناظم سید افتخار شاہ گیلانی، یونین کونسلوں کے چیئر مین ، وائس چیئر مین، کونسلرز و دیگر افراد بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کی وزا ت ملنے سے امید ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ نے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تونسہ پل،سیلابی علاقوں میں سپر بند کا قیام،لیہ میں یونیورسٹی کا قیام،لیہ کو سی پیک میں شامل کرنا ان کے ترجیحات میں شامل ہے۔
کوٹ سلطان سے ملک فہیم منجوٹھہ کی رپورٹ کے مطا بق صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ وزارت کا قلمدان سمبھالنے کے بعداپنے گھر بستی جیسل پہنچے تو لیگی کارکنان کی جانب سے لیہ مظفرگڑھ کے سنگ پر واقع قصبہ پہاڑپور پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،کارکنان کی جان سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے بعدازاں ان کو ریلی کی صورت میں کوٹ سلطان لایا گیا جہاں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تونسہ پل،سیلابی علاقوں میں سپر بند کا قیام،لیہ میں یونیورسٹی کا قیام،لیہ کو سی پیک میں شامل کرنا ان کے ترجیحات میں شامل ہے بعدازاں مختلف مقامات پر خطاب کے بعد وہ لیگی قافلہ کے ہمراہ اپنے گھر کو روانہ ہوگئے ۔