بے لوث اور محب الوطن رضاکاروں کو سلام ،عنایت بلوچ
کمیونٹی ایمرجنسی ٹیم کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شکیل قریشی
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رضاکاران کے عالمی دن کے سلسلہ میں ڈگری کالج چوک اعظم میں ایک سیمینا ر منعقد کیا گیا ۔ جس میں رضاکاران ، طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عنا یت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کا دن ان با ہمت رضا کاروں کی یاد میں منایا جا رہا ہے جنہوں نے شہریوں اور ملک وقوم کی بے لوث خدمت کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں شعور وآگہی کے فقدان اور عدم توجہ کے باعث حادثات سانحات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، ریسکیو 1122اب تک 44لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کر چکا ہے جبکہ مقامی سطح پر بھی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی جائیں گی ، اس موقع پر شکیل قریشی پرنسپل ڈگری کالج چوک اعظم نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بعد ازاں طلباء کی بطور ریسکیو محافظ رجسٹریشن کی گئی۔
رضاکاران کے عالمی دن کے سلسلہ میںآگاہی واک نکالی گئی
ریسکیورز ، رضاکاران سمیت سماجی کا رکنوں کی شرکت
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریسکیو 1122لیہ کے زیر اہتمام رضاکاران کے عالمی دن کے سلسلہ میںآگاہی واک نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے کی ۔ واک میں ریسکیورز، یوتھ ایجوکیشنل فاونڈیشن ، دوآبہ فاونڈیشن، یوتھ ڈوپلمنٹ فاونڈیشن، این سی ایچ ڈی ، سول ڈیفنس ، ریسکیو محافظ اور پولیس کے رضاکاروں نے شرکت کی ۔ واک ریسکیو آفس سے نکالی گئی اور ٹی ڈی اے چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے رضاکاران کی ہمت اور کارکردگی کوخوب سراہا۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔