لیہ(صبح پا کستان) جشن عید میلاد النبی عقیدت واحترام اور شایان شان طریقہ سے منایاجائے گایہ بات ایگزیکٹیو ڈ سٹرکٹ آفیسر اینڈ پلاننگ سردار محمد جٹیال نے 12ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی ضیا ء، اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،ڈی او سی محبوب احمد ،اے سی لیہ محمد سلیمان ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختیار حسین ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مہر اختر وہاب ،صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول اور مختلف مکاتیب فکر کے علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ای ڈی او فنانس نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیاجائے گا۔شہرو گرد نواح کے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹی ایم ایز سڑکوں اور چوراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری رکھیں گے اور صفائی کی خصوصی مہم کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش بھی کریں۔انہوں نے کہا12ربیع االاول کو ٹریفک کا جامع پلان ترتیب دیاجائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔انہوں نے کہا بجلی کے متبادل انتظامات کا بھی بندوبست کیاجائے ۔ڈی پی او محمد علی ضیاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا جلوس روٹس اور دیگر محافل میلاد کے لیے خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے گی اوراس سلسلہ میں محکمہ میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور افسران و اہلکاران کو ڈیوٹیاں تفویض کی جارہی ہیں ۔صدرانجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول نے اس موقع پر کہا کہ انجمن تاجران شہر کی سجاوٹ میں بھر پور کردار ادا کرئے گی۔