National News
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال اربوں روپے کی مفت ادویات مریضوں کوفراہم کرتی ہے ،ادویات کی مینوفیکچرنگ یونٹ سے وصولی سے لیکر مریضوں کو تقسیم کرنے کے نظام کو فول پروف بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،اس ضمن میں نیانظام لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یہ بات رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دو گھنٹے طویل اجلاس میں سرکاری ادویات کی ترسیل ، سٹوریج اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام کے آنے سے مریضوں کو گھروں میں بھی ادویات کی فراہمی ہو سکے گی اورادویات کی خرد برد روکنے کیلئے بھی یہ نظام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کیلئے بغیر وقت ضائع کئے آگے بڑھنا ہے ،ادویات کی ترسیل و تقسیم کے نئے مینجمنٹ نظام سے مریضو ں کو بے پناہ سہولت ملے گی، نئے نظام سے ادویات حقیقی معنوں میں حقدار کو ملیں گی۔صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، سیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/lahore/01-Dec-2016/486662