لیہ(صبح پا کستان )چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر قیام امن کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیاہے پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے ضلع کو سیل کردیاگیاہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کیلئے خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں اہم مقامات پر واک تھروگیٹ جبکہ جلوس روٹ پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیںیہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ مجالس کے کل20پروگرام جن میںAکیٹگری کے 3، Bکے6اور Cکے 11پروگرام جبکہ جلوس کے 6جن میں کروڑ کے3،سٹی لیہ کے2اور کوٹ سلطان کا 1پروگرام ہوگااس موقع پر 475پولیس اہلکاران ،180قومی رضاکاران اور 70دیگر محکمہ جات کے اہلکارفرائض سرانجام دیں گے جبکہ ریزروپولیس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے گی علاوہ ازیں ایلیٹ کمانڈوزکے خصوصی دستے حساس مقامات پر گشت کریں گے جبکہ سوّل انتظامیہ کیلئے پاک فوج کے دستے بھی ضلع ھٰذا پہنچ چکے ہیں چہلم کے حوالے سے گزشتہ روز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دفترمیں پولیس افسران سے منعقدہ میٹنگ میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکاران الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں مجالس اور جلوس میں شرکاء کو میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے چیک کیاجائے پروگرام کے آغاز سے قبل سنیفر ڈاگ کے ذریعے سویپنگ کرائی جائے اور امن و امان کی فضاء کو برقراررکھنے کیلئے ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں رہیں۔