لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے نواحی علاقہ یونین کونسل لوہانچ نشیب کے رہائشی بھائیوں میں جائیداد پر تنازعہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی مارکرموت کے گھاٹ اتار کر فرار ہونے میں کامیاب،تھانہ صدر پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،تفصیل کے مطابق یونین کونسل لوہانچ نشیب کے رہائشی اللہ بخش مرحوم کے پانچ بیٹوں اور 4بہنوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کا جگھڑا باب کے موت کے بعد سے چلا آرہا تھا،گذشتہ روزدو بھائیوں نیاز حسین اور سجاد حسین کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں نیاز حسین نے سجاد حسین کو گولی مار دی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،نیاز حسین گولی مارکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،مقتول سجاد حسین تین بیٹوں ایک بیٹی کا باپ تھا،تھانہ صدر پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او اشرف ماکلی نے ٹیمیں تشکیل دے دیں،مقتول کی بیوی نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








