چوک اعظم (صبح پا کستان )پولیس تھانہ فتح پور کی مخالفین کے ہمراہ نواحی چک کے محمد اقبال کے گھر میں چھاپہ ستر سالہ بزرگ اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا رات گئے بیلف کے چھاپہ پر ایک بھائی کو چھوڑ دیا محمد اقبال کی گرفتاری پرانے مقدمہ میں ڈال دی ۔پولیس کا محمد اقبال کے گھر میں خواتین سے بد تمیزی محمد اقبال کے بیٹوں افتخار احمد اور محمد سرفراز کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ وز افتخار احمد ،محمد سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل نذر عباس بھٹی نے جانوروں کاکاروبار کرنے کے لیئے تین لاکھ روپے لیئے اور جانورلیکر دینے تھے نذر عباس بھٹی نے کہا کہ جانورز تین لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے ہونگے آپ ہمیں بیس لاکھ روپے مالیت کا پرونوٹ بطور ضمانت لکھ دیں افتخار احمد نے پرونوٹ تحریر کردیا نذر عباس بھٹی نے جانورز دینے کی بجائے پرونوٹ کا دعویٰ سول عدالت کروڑ لعل عیسن میں دائر کردیا جو زیر سماعت ہے گذشتہ روز پولیس تھانہ فتح پور کا اے ایس آئی نوشیروان گجر پولیس کے بارہ نوجوانوں اور مخالفین نذر عباس بھٹی کے چھ افراد کے ہمراہ دو پولیس کی گاڑیوں اور دو پرائیویٹ کاروں پرہمارے گھر چک نمبر346/TDAتحصیل چوبارہ میں دھاوا بولا اور گھر میں زبردستی داخل ہوکرخواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہمارے والد 70سالہ محمد اقبال اور چچا محمد رشید کو گرفتار کرلیا ۔ہمارے مخالفین ڈنڈوں سے مسلح تھے ۔ہم نے عدالت سے رجوع کیا عدالت کے بیلف چھاپہ پر پولیس تھانہ فتح پور نے ہمارے چچا محمد رشید کو چھوڑ دیا جبکہ ہمارے والد جوکہ ضعیف العمر بیمار ہیں اور ایک چوری کے مقدمہ میں گرفتاری ظاہر کردی ۔ہمارے والد کبھی کسی مقدمہ میں ملوث نہیں رہے ۔پولیس کا کہنا ہے آپ نذر عباس بھٹی کی پرونوٹ والی رقم دے دیں ورنہ آپ کے والد کو نہیں چھوڑا جائیگا جبکہ نذر عباس بھٹی کا کہنا ہے ہمارا پولیس کے اعلیٰ افسران سے تعلق ہے اگر آپ نے رقم نہ دی تو آپ کی جان نہیں چھوٹے گی ۔ افتخار احمد ،محمد سرفراز دونوں بھائیوں نے ڈی پی او صاحب لیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے ضعیف العمر والد کو چھوڑا جائے نوشیروان گجر ASI، پولیس کے دیگر اہلکاران اور نذر عباس بھٹی سمیت چھ افراد جنہوں نے ہمارے گھر میں داخل ہوکر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے والد اور چچا کو ناجائز گرفتار کیا ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
رپورٹ ۔محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم