لیہ(صبح پا کستان)ڈی ایس ریلوے کا جمن شاہ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ،صفائی و بہترین کاکردگی پر عملہ میں انعامات کی تقسیم۔ شہریوں کی جانب سے بند ٹرین کوچلانے پلیٹ فارم کی تعمیر اور مہر ایکسپریس میں کوٹہ بڑھانے اور گرلز سکول کے سامنے ریلوے پھاٹک بنانے کا مطالبہ ۔ڈی ایس ریلوے نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کر ادی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے طفر اللہ کلواڑ نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن جمن شاہ کا معائنہ کیا انہوں نے اسٹیشن کا مختلف حصوں کاتفصیلی جائزہ لیا ریلوے اسٹیشن پر صفائی کے مثالی اقدامات ودیگر معاملات کو بہترین انداز میں چلانے پر عملہ کی تعریف کی انہوں نے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر مہر غلام ہاشم میلوانہ کو پانچ سو روپے نقد انعام دیا دریں اثنا انجمن تاجران جمن شاہ کے جنر ل سیکرٹری راناقمر احسان نے وفد کے ہمراہ ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کی ملاقات کے دوران انہوں نے جمن شاہ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم کی تعمیر تھل ایکسپریس کی بحالی ،جمن شاہ میں مہر ایکسپریس میں جمن شاہ کا کوٹہ بڑھانے اور گزلر ہائی سکول جمن شاہ کے سامنے ریلوے پھاٹک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس ریلوے نے مسائل کو حل کرنے پلیٹ فارم کو فوری تعمیر کرنے کا حکم دیا ۔گرلز ہائی سکول کے سامنے ریلوے پھاٹک کی تعمیر کے لئے سکول ڈیپارٹمنٹ کی ڈیمانڈ آنے پر پھاٹک تعمیر کرنے کے سلسلہ میں غور کیاجائے گا اس موقع پر سجاد حیدری ،طاہر عباس بھٹی سمیت درجنوں شہری موجود تھے