لاہور( صبح پا کستان ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








