لیہ (صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ 3سے 5نومبرتک تحصیل چوبارہ میں منعقدکیاجائے گا۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیراہتمام 5نومبرکوہونے والی تھل جیپ ریلی کے موقع پرمقامی فن وثقافت کواجاگرکرنے کے لئے رنگارنگ پروگراموں کے ذریعہ عوام کوبھرپورتفریحی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس بات کافیصلہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرواجدعلی شاہ کی زیرصدارت لیہ تھل میلہ اورتھل جیپ ریلی کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پرای ڈی اوایگری کلچرظفراللہ سندھو،ای ڈی اوصحت ڈاکٹرضیاء الحسن،ای ڈی اوورکس اینڈ سروسزراجہ لہراسب،ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ،ڈی اوایمرجنسی ڈاکٹرتسلیم،ڈی اوسول ڈیفنس محمد حنیف قادری ،ڈی اوسپورٹس خواجہ سیف الرحمن، فوکل پرسن لیہ تھل میلہ وتھل جیپ ریلی جی اے آرارشداحمدوٹو،ٹی ایم اوچوبارہ سلیم عامراورمتعلقہ افسران موجودتھے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 3نومبرکوصبح 10بجے لیہ تھل میلہ کاباقاعدہ افتتاح کیاجائے گااوراس موقع پرپولیس بینڈسلامی جبکہ سکول طلبہ ٹیبلوزپیش کریں گے ۔افتتاحی تقریب میں عوام کی دلچسپی کے لئے گھوڑڈانس اوراونٹ ڈانس کاخصوصی پروگرام پیش کیاجائے گاجبکہ اسی دن تین روزہ نیزہ بازی کے مقابلہ جات کاآغازکیاجائے گاجس میں ملک بھرسے نامورشہسواروں پرمشتمل ٹینٹ پیگنگ(نیزہ بازی)کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اسی طرح سہ پہر3بجے والی بال میچ،ساڑھے چاربجے دیسی کشتی کے مقابلہ جات ہوں گے۔اجلاس میں طے ہواکہ 4نومبرکونیزہ بازی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے روائتی کھیل کبڈی کامیچ 4منعقدکرایاجائے گاجبکہ اس دن شام کومقامی فنکاروں ،گلوکاروں اورشعراء کرام کومواقع فراہم کرنے کی غرض سے مشاعرہ اورمحفل موسیقی منعقدہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 5نومبرکوتھل جیپ ریلی کے شرکاء کاشانداراستقبال کیاجائے گاجہاں وہ اپنی گاڑیوں کی پڑتال اورری فلنگ کے بعدواپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے۔اسی دن نیزہ بازی کے مقابلوں میں فاتح ٹیم اوربہترین کارکردگی کے حامل گھوڑسواروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ڈی سی اوواجدعلی شاہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیہ تھل میلہ اورجیپ ریلی علاقائی ثقافت کے فروغ اورمعاشی خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایت کی کہ شائقین کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھاجائے اورلیہ تھل میلہ کے مقام پرسیکورٹی ،پارکنگ ،طبی سہولیات اورفوڈ سٹریٹ قائم کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کیاجائے۔ڈی سی اونے مزیدکہاکہ اس ایونٹ کی کامیابی علاقہ کی ترقی،بین الاقوامی سطح پرپہچان اوراحساس محرومی کے خاتمہ کاباعث بنے گی لہذاتمام افسران دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دیں ۔