لیہ (صبح پا کستان) فرنیچر خریداری سکینڈل میں سا بق ڈی سی او رانا گلزار احمد کے ساتھ او ایس ڈی بنا ئے جا نے والے ضلع لیہ کے مو جودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ کو ضلع لیہ کی ڏمہ داری حکومت پنجاب نے واپس سونپ دی ۔
یاد رہے کہ سا بقہ ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کے دور میں ضلع لیہ کے محکمہ تعلیم کے فر نیچر خریداری سکینڈل میں وزیر اعلی معاءنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دیگر ذمہ داران افسران کے ساتھ مو جودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا جب کہ سید واجد علی شاہ کی بحیثیت ڈی سی او لیہ تعینا تی فر نیچر خریداری پرا سس مکمل ہو نے کے بعد عمل میں آ ئ تھی ۔۔
با وثوق ذراءع کے مطا بق او ایس ڈی بنا ئے جا نے والے ضلع لیہ کے مو جودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ کو ضلع لیہ کی ڏمہ داری حکومت پنجاب نے واپس سونپ دی ہیں ۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی رپورٹ فرنیچر سیکنڈل لیہ میں ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ کا کوئی کردار نہ ہے کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈی سی او لیہ کو لیہ میں بدستور سرکاری فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کر دی وزیراعلٰی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سید واجد علی شاہ نے بطور ڈی سی او لیہ اپنے سرکاری فرائض پھر سے سنبھال کر کام شروع کردیا ہے یاد رہے کہ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کانفرنس میں فرنیچر خریداری سیکنڈل کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں موجود ہ ڈی سی او لیہ سمیت سابق ڈی سی او رانا گلزار او ایس ڈی ،سابق ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی،سید ہدایت اللہ شاہ موجودہ ای ڈی او تعلیم لیہ اور ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے