لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی حکومت اور محکمہ خوراک کے زیر اہتمام دوآبہ فانڈویشن کے اشتراک سے عالمی یوم خوراک منایا گیا۔اس سلسلہ میں ٹی ایم اے جناح ہال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی جبکہ صدارت ایگزیکٹو ڈسڑکٹ آفیسرایگری کلچر ظفر اللہ سندھو نے کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق ،ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ذوالفقار احمد ،بابر حسن مگسی ،ڈاکٹر اقبال بھٹی ،ڈسٹرکٹ کواری نیٹر دوآبہ فانڈویشن مظہر اقبال ملک،غلام رسول اصغر ،منظور احمد میرانی ،سول سائٹی کے اراکین اور کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متناسب اور محفوظ خوراک ہرانسان کا بنیاد ی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پیور فوڈ آرڈی نینس کے ذریعے عوام کو معیاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ملاوٹ مہم میں عوام متعلقہ محکمہ کے دست بازو بنیں تاکہ صاف ستھری اور خالص اشیاء کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔صدر تقریب ای ڈی او ایگر ی کلچر ظفر اللہ سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد ی کے تناسب سے خوراک کی پیداوار ایک بڑا چیلنج بن کر ابھر رہا ہے اور اگر آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو وسائل اور مسائل کی خلیج مزید وسعت اختیار کر جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وسائل اور دستیاب خوراک کا ضیاع عذائی قلت کے اسباب میں سرفہرست ہے اور پاکستان خوارک کا 40%ضائع کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے خاتمہ کے لیے رویوں میں تبدیلی وقت کا ناگریز تقاضا ہے ۔سیمینار سے ڈی ایچ اوڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانی جسم کے لیے متوازن اور معیاری غذا انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔عوام معیاری غذاء کے استعمال اوراس کے تحفظ کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پرعمل کریں تاکہ بچوں کوصحتمنداورروشن مستقبل دیاجاسکے۔تقریب سے ڈی ایف سی ذوالفقاراحمد، ڈی ایل او ڈاکٹر طارق ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر دوآبہ فانڈویشن مظہر اقبال ملک ،منظور خان میرانی ،بابر حسن مگسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فصلوں کی پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے اور مستقبل میں غذائی قلت سے نبرد آزما ہونے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔مقررین نے کہاکہ متناسب خوراک کے ساتھ ساتھ معیاری خوراک کے لیے فوڈ ایکٹ میں مزید سخت قوانین شامل کیے جائیں تاکہ ملاوٹ مافیا کو کڑی سز ا دی جاسکے ۔بعدا زاں جناح ہال سے جنرل پوسٹ آفس تک ورلڈ فو ڈ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی۔