لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم ضلع لیہ میں فرنیچر خریداری سیکنڈل پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے موجودہ و سابقہ ڈی سی اوز کو او ایس ڈی اور 3ای ڈی اوز تعلیم اورای ڈی او فنانس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے،یہ احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی قائم انکوائری ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ضلع میں ساڑھے سات کروڑ روپے سے فرنیچر خریداری میں اختیارات کے ناجائز کرنے پر جاری کئے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فرنیچر خریداری سیکنڈل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں میں کہا کہ سرکاری وسائل کے غیر ذمہ دارانہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ویڈیو لنک کانفرنس میں لیہ سے ڈی سی او سید واجد علی شاہ ،ای ڈی او تعلیم محمد منشاء،سابقہ ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی،ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال شامل تھے،معطل ہونے والے ای ڈی اوز تعلیم میں سابقہ ای ڈی او ہدایت اللہ شاہ،طاہرہ شفیق چشتی اور موجودہ ای ڈی او محمد منشاء،ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال ہیں جبکہ او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں سابقہ ڈی سی او رانا گلزار احمد،موجودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ شامل ہیں یہاں یہ بات یاد رہے کہ کہ فرنیچر خریداری میں سابقہ ڈی سی او رانا گلزار احمد،سابقہ ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی،سید ہدایت اللہ شاہ اور ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال شامل ہیں موجودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ اور موجودہ ای ڈی او تعلیم محمد منشا فرنیچر خریداری کی تکمیل کے بعد لیہ میں تعینات ہوئے ہیں ۔