لیہ(صبح پا کستان)انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے امتحان میں ناقص مارکنگ پر سٹوڈنٹس سراپا احتجاج بن گئے، سینکڑوں طلبا فیل ، نمبرز میں ریکارڈ کمی پر لیہ کے طلبا نے کا لج روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور دوبارہ مارکنگ کا مطالبہ کیا۔امسال ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحان میں ناقص مارکنگ پر لیہ کے طلبا مستقبل تاریک ہونے کے خدشہ کے پیش نظر سڑکوں پر آگئے۔ طلبا نے کالج روڈ پرحتجاجی ریلی جس میں سینکڑوں طلبا شریک ہوئے۔ احتجا ج کرتے ہوئے طلبا نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پیپر بہت اچھے کئے تھے مگر انہیں انتہائی کم نمبر دیئے گئے ہیں ، طلبا نے مطالبہ کیاکہ پیپرز کی دوبار چیکنگ کی جائے۔طلبا کے احتجاج کے دوران اساتذہ بھی سراپا احتجاج نظر آئے اور انہوں نے ناقص مارکنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔طلبا نے موقف اختیار کیا کہ اگر ان کے پیپرز کی چکنگ دوبارہ نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔