پیر سواگ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز بائیس اکتوبر سے ہو گا ۔
یو اے ای( مقبول جنجو عہ سے) سیدالاولیاء المتاخرین سندالعلماءالراسخین حجۃالکاملین حامی دین اولیاءکاملین قدوۃالاصفیا ولااتقیا شیوخ المشائخ سراج الاصفیا قدوۃ المحققین فخرالمدققین قطب دوران غوث زمان شمس العارفین سلسلہ عالیہ نقشبندیہ حضرت خواجہ خواجگان حضرت خواجہ غلام حسن پیر سواگ ؒ رحمتہ اللہ تعالی کا ستترواں سالانہ عرس مبارک ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن چک نمبر ایک سو دو نزد دربار عالیہ پیر سواگ شریف پر بائیس تیئس جوبیس اکتوبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو صاحبزادہ سجادہ نشین حضرت خواجہ پیر احمد حسن مدظلہ عالیہ کی زیر سر پرستی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اس وقت تمام انتظامات حضرت صاحبزادہ احمد حسن سجادہ نشین کی زیر نگرانی میں مکمل کر لئے گئے ہیں اسی طرح ممتاز روحانی پیشوا حضرت خواجہ محمد عبداللہ المعروف پیرو بارو شریف ؒ کا بهی تین روزہ سالانہ عرس مبارک اٹهائیس انتیس تیس اکتوبر سے دربار پیر بارو شریف نزد فتح پور میں شروع ہوگا جو تین روز تک جاری رہے گا دنیاں بھر سے علماء کرام و مشائخ عظام نامور نعت خوان عقیدت مند وزائرین حضرات بااحترام شرکت فرما رہے ہیں آپ سب عقیدت مند حضرات باورد درود شریف شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں