۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کی حکمت عملی تبدیل
لیہ(صبح پا کستان)سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کی حکمت عملی میں تبدیلی ہیلتھ سیکریٹریٹ لاہور میسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کی حکمت عملی میں تبدں منعقدہ اجلاس میں ایم ایس صاحبان پہلے ہی ٹسٹ میں فیل ہو گئے ماسوائے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ دیگر ایم ایس صاحبان کی نمائندگی کمپوٹر آپریٹر ،سٹور کیپر ،کلرکس نے کی عملہ ہسپتال کوٹ سلطان نے ایمبولنس میں سفر کر کے اجلاس میں شرکت کی ،تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے ہسپتالوں کیلئے سال بھر کے دوران استعمال ہونے والی ادویات کی خریداری کے طریقہ کار جسمیں ڈسٹرکٹ سطح پر اور تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں کے لیول پر ادویات خرید کی جاتی تھیں کو تبدیل کرکے صوبائی سطح پر ادویات خرید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت گذشتہ روز (اتوار)کو سیکرٹری صحت پنجاب سیکرٹریٹ مین ضلع لیہ کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان سے مطلوبہ ادویات کی ڈیمانڈ کی گئی ضلع لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر لیول کے ہسپتالوں کے 7ایم ایس صاحبان میں صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے اپنے فارماسسٹ مزمل حسین کے ہمراہ اپنے ہسپتال کی نمائندگی کی جبکہ دیگر تحصیل لیول ہسپتالوں جن میں کروڑ،فتح پور،چوبارہ،چوک اعظم،کوٹ سلطان اور نواز شریف ہسپتال لیہ کے کسی ایم ایس نے شرکت نہ کی ،کروڑ ہسپتال سے فارماسسٹ نجف علی ،چوک اعظم سے فارماسسٹ احسان اللہ،نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حافظ ابوبکر،فتح پور ہسپتال سے سٹور کیپر محمد رمضان،کلرک محمد عمر،چوبارہ ہسپتال سے کلرک و سٹورکیپر ،کوٹ سلطان ہسپتال سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انس نے اپنے اپنے ہسپتالوں کی نمائندگی کی،یہاں یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب کی ایم ایس صاحابان کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کی حکمت عملی کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لیہ کو اڑھائی کروڑ روپے جبکہ تحصل ہسپتالوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کے فنڈز براہ راست جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ ایم ایس صاحبان ہسپتالوں کی ورکنگ کو زیادہ سے زیادہ معیاری بنا سکیں اس ضمن میں میڈیسن پرچیز کے پہلے امتحان میں لیہ ضلع کے 7ایم ایس صاحبان میں سے 6نے چھٹی انجوائے کی جبکہ نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے فارماسسٹ نے بھی ایم ایس کی تقلید کرتے ہوئے چھٹی کا دن ضائع ہونے سے بچالیا،کوٹ سلطان ہسپتال کے نمائندوں نے ہسپتال کی ایمبولینس کا فرضی ٹور ظاہر کرکے لاہور میٹنگ میں بسواری ایمبولنس شرکت کی۔