نشیب کے مکینوں کو دریائی کٹاو سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ڈی سی او سید واجدعلی شاہ
لیہ (صبح پا کستان)ضلع حکومت لیہ موضع سمرا نشیب ،ڈلو نشیب ،لوہانچ نشیب کے مکینوں کو دریائی کٹاو سے محفوظ رکھنے کے لیے لانگ و شارٹ ٹرم منصوبوں کے تحت اقدامات عمل میں لارہی ہے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات عمل میں لانے کا کام جاری ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شاہ نے نشیبی علاقوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے سٹڈ بندوں کی تعمیر کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پرکہی۔اس موقع پر جی ائے آر ارشداحمد وٹو،ایس ڈی او انہار قاضی محمد ایوب،ریونیوافسران بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر غلام اکبر چندھڑ،ملک محمد اکبر،ملک حسن ،ملک اخترنے دریائی کٹاو کی صورت احوال اور ضلع حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے بارئے میں بتایا۔قاضی محمد ایوب نے بتاکہ سٹڈ بندوں کی تعمیرکا کام جاری ہے ۔