محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران عزاداری کے جلوسوں و مجالس عزا ء کو فول پروف سیکورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب،منظم سیکورٹی پلان میعاری میونسپل سروسز،روشنی کے متبادل انتظامات کے لیے جنریٹرز کی فراہمی ،بلڈ بنکوں میں وافر خون کے بیگز کی موجودگی ایسے ضروری اقدامات کے لیے تمام متعلقہ ادارئے ،اپنی خدمات باہمی رابطے و تعاون کو فروغ دے کر لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے سرانجام دیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی او سی محبوب احمد،اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں،ائے سی چوبارہ ارشد احمد وٹو،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب،ای ڈی او تعلیم محمدمنشاء میو،ڈی ایس پی سپیشل برانچ ملک خلیل احمد ،ٹی ایم اوز ،ڈاکٹر محمد اسلم بھلر ،سول ڈیفیس آفیسر محمد حنیف قادری ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ،ایس این اے ناصر محمود و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی او سی اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے محرم الحرام کے دوران میونسپل سروسز و سیکورٹی امور کے بارئے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران میعاری میونسپل سروسز کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور تمام محکمے اپنااپنا پلان ترتیب دئے کر مرکزی کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں ۔انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب اور واک تھرو گیٹس منگوانے کی بھی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی دینے والوں کو کارڈ جاری کرنے کسی بھی سیبیل ،لنگر یا نیاز کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے تجزیہ کرانے کے لیے بھی ہدایات دیں۔اسی طرح انہوں نے بلڈ بنکوں میں خون کے بیگز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیااور سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے منظم طور پر خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔