شہری آبادیوں میں کوئلہ اور اینٹوں کی بنی بھٹیاں بے شمار انسانی امراض جنمدی رہی ہیں ۔ڈاکٹر مزمل کریم
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) کوٹ سلطان و مضافات میں قائم کوئلہ اور اینٹوں کے بھٹوں سے مختلف قسم کے موذی امراض جنم لینے لگے ، شہروں میں قائم ان بھٹیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوٹ سلطان ،حافظ آباد ،گھاواں والا آرا،پہاڑ پور سیمت دیگر علاقوں میں آبادی کے اند ر کوئلہ اور اینٹوں کی یہ بھٹیاں قائم کر دی گئی ہیں زمین مالکان چند پیسوں کی غرض سے ان خاموش انسانی قاتلوں کو موت کے دھندے کی اجازت دے دیتے ہیں ان بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں سے بے شمار انسانی امراض جنم لے رہے ہیں معروف معالج ڈاکٹر مزمل کریم کا اس بارے کہنا تھا کہ آباد ی میں موجود یہ کوئلہ کی بھٹیاں انسانی صحت کے لیے خاموش قاتل کو کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان بھٹیوں سے نکلنے والے دھواں میں موجود کاربن مونو اکسائیڈ انسانی صحت کے لیے کسی قاتل سے کم نہیں انہوں نے کہا اس دھواں سے بصارت ،جلدی امراض ،کینسر،اور پیپھڑوں،دمہ کے مراض جنم لینے ہیں جس سے کئی افراد اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں شہریوں محمد ندیم،ملک غلام مرتضی،محمد محسن،کامران خان،شاہد نواز،محمد الیاس،ملک احسان اللہ،محمد عارف،وقاص حسن،ملک اقبال خان اور دیگر کے علاقہ سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں نے ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بھٹیوں کو بند کیا جائے ۔
رپورٹ ، ملک فہیم منجوٹھہ