آ خر ہم کب تک ماں دھرتی کو لہو لہو کر نے والوں کو پیار و محبت کے سند یسے بھیجتے رہیں گے
لیہ (صبح پا کستان) بھارت کو نا پسندیدہ ترین ملک قرار دیا جائے ،مقبو ضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ریاستی ظلم و ستم نے بھارت کے چہرے کو مزید داغدار اور مکروہ کر دیا ہے ، پاکستان بارے مودی کا تنگ نظر اور متعصب رویے کی جس قدر بھی مذمت کی جا ئے کم ہے بلوچستان میں را کی دہشت گردی ، بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے آزاد کشمیر بارے حالیہ ہرزہ رسائی اور بھارتی یوم آزادی کے مو قع پر بھارتی وزیر اعظم کے بلوچستان سمیت پاکستانی علاقوں کے بارے مذ موم اردوں پر مبنی تقریر وطن عزیز پا کستان بارے بھارتی حکو مت کے ناپاک ارادوں کا مظہر ہیں حکومت ان بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو نا پسندیدہ ترین ملک قرار دے یہ مطا لبہ سینئر صحافی اور دانشور انجم صحرائی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک بھارتی حکمرانوں کی پا کستان مخالف سوچ اور پا لیسی میں کوئی فرق نہیں آیا ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت ہمیں نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔سانحہ سقوط ڈھاکہ سے حالیہ دہشت گردی کے واقعات تک بھارت نے پاکستانی قوم کو بے شمار زخم دئے ہیں ۔ انہوں نے ہم کب تک ماں دھرتی کو لہو لہو کر نے والوں کو پیار و محبت کے سند یسے بھیجتے رہیں گے ۔اب وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں بسنے والے سبھی پاکستانی ایک قوم بن کر دشمن کے سا منے سیسہ پلائی دیوار بن جا ئیں اور حکمران ایک غیرت مند قوم کی آ واز بن کر پاکستان دشمن قو توں کو واضع پیغام دیں کہ جو پا کستان کا دشمن ہے وہ ہم سب کا دشمن ہے ۔