لیہ (صبح پا کستان ) زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔رانا اعجاز احمد نون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت نے صدارت کی جب کہ سید پیر جعفر مزمل بخاری مہمان خصو صی تھے ۔ بر یفنگ دیتے ہو ئے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الرشید نے بتایا کہ لوکل سطح پر کاشتکاروں اور زمینداروں کو اپ ڈیٹ رکھنے اور زرعی معلو مات فراہم رکھنے کے لئے جدید تقا ضوں کے مطا بق زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے پروگرام کسان دوست کے تحت ویب سا ئٹ لانچ کی گئی ہے ۔ کسان اور کا شتکار اس ویب سا ئٹ کا وزٹ کر کے ہمہ قسمی معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔پریس بریفنگ میں محمد رفیق اختر ڈائریکٹر ایگریکلچر انفارمیشن پنجاب نے بھی خصو صی طور پر شر کت کی ۔