لیہ( صبح پا کستان )مختلف شعبوں میں ترقیاتی عمل کے گراس روٹ لیول تک پھیلاو کے کے لیے بلدیاتی اداروں کی فعالیت کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور حکومتی ہدایت کی روشنی میں بلاتاخیر اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل کیا جائے گاکیونکہ بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام کے لیے مقامی سطح پر عوامی خدمت کے فریضے کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہیں۔یہ بات ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے ٹی ایم ہال لیہ میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے ایم پی ائے چودہری اشفاق احمد ،ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء نے بھی خطاب کیا۔ڈی سی او لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے اجراء اور اختیارات کی منتقلی میں ایک لمحے کی تاخیر بھی روا نہ رکھے گی اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی ادارئے فعال کر دیے جائیں گے اور ضلع لیہ میں یونین کونسلوں کے دفاتر کی عمارات ،فرنیچر و دیگر ضروریات کے لیے تخمینہ جات پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندئے ہمارئے دست بازو ہیں اور ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھاجائے گا ۔تقریب میں ائے سی لیہ عمران شمس نے وزیر اعلی پنجاب کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔