چوک اعظم)صبح پا کستان) یوٹیلٹی سٹورزپر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کر دیا گیا،سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے اقدامات کر رہے ہیں،یوٹیلٹی سٹورزپر اشیاء روز مرہ کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی ،اشیاء کی کوالٹی اور مقداراوپن مارکیٹ سے بہتر ہے آٹا ،گھی ،چینی ،چاول اوردالوں سمیت1800سے زائد اشیاء صرف کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے یہ بات ریجنل مینجرہادی حسن خان نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئی کہی ۔ یوٹیلٹی سٹورزلیہ ریجن کی جانب سے رمضان ریلیف یکج کے مو قع پر ریجنل مینجر ہادی حسن خان سواگ نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی ہدایت پرماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کی خاطر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پونے دوارب روپے سبسٹڈی وفاقی حکومت نے دی ہے جس کے تحت لیہ ریجن میں قائم رمضان بازاروں میں صارفین کو وافر مقدار میں عام مارکیٹ سے سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی ہوگی انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے دی گی سبسٹڈی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لئے یوٹیلٹی سٹورزانتظامیہ کی جانب سے مثالی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین حکومت پاکستان کی اس ریلیف پیکج سے مستفید ہوسکیں انہوں نے مزیدکہاکہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کی جانب سے سبسٹڈی کے طور پر آٹا20کلوگرام 595روپے ،چینی 60روپے کلو یوٹیلٹی گھی 115روپے کلو،یوٹیلٹی آئل 125روپے کلو،دال چنا120روپے کلو،بیسن 120روپے کلو،چاول 72روپے فی کلو سمیت ودیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں آخر میں ریجنل مینجر ہادی حسن خان سواگ لیگل ایڈوائزرملک محمدامجد کھیڑانے رمضان بازارچوک اعطم میں لاگائے گے یوٹیلٹی سٹورکے سٹائل کا بھی معائنہ کیا اوراشیاء کے معیار اورکوالٹی کو چیک کیا۔
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر