لیہ (صبح پا کستان ) تحصیل چوبارہ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں میں تحصیل چوبارہ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 6 دہشت گر دہلا ک ہو گئے ۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے دھماکہ خیز مواد اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہو اہے ۔اس کے عللاوہ 2دستی بم ، 2 رائفلیں اور پستول بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
مقا می میڈ یا کے مطا بق ضلع لیہ میں تحصیل چوبارہ میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کاروائی میں مقابلے کے بعد 6دہشت گرد ہلاک،جب کہ دو فرار ہو گئے،اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں میں مصروف سٹی ٹی ڈی پنجاب کی خصوصی ٹیم نے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا،جس کے بعد دہشت گرد عناصر نے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے 2ساتھی فرار ہوگئے،مقابلہ میں ہلاک ہونے والے 6دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے گذشتہ روز علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں لائی گئیں اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے،محکمہ صحت لیہ کے ڈاکٹرز کے ایک پینل نے ہلاک شدگان دہشت گردوں کا پوسٹمارٹم کرکے لاشیں قانون نافذ کرنے والے ادرے کے حوالے کر دیں،ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان دہشت گروں کے قبضہ سے 2ہینڈ گرنیڈ،2رائفلز،1ماؤزر اور 1پسٹل برآمد ہوئے،اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان دہشت گردوں میں سے 2کا تعلق افغانستان اور 4کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے ،جس کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی ملتان درج کر لی گئی ہے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر