لیہ(صبح پا کستان)با اثر اوباشوں کی نوعمرلڑکے سے زیادتی،تھانہ صدر میں مقدمہ درج ایک گرفتار،بااثر طبقہ کے اوباشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا لیت ولعل،تفصیل کے مطابق چیئرمین یونین کونسل ٹیل انڈس کے بھتیجے غازی تھند المعروف کمانڈر اور اس کے ساتھیوں محمد حسن جگ،سلیم جگ اور عابد حسین درکھان نے موٹر سائیکل ورکشاپ پر 13سالہ محمد حبیب ولد نورمحمد جوتہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے مضروب کا میڈیکل کرانے کے بعد ایف آئی آر نمبری 114/16بجرم 377/367Aت پ درج کرکے عابد حسین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر تین ملزمان غازی تھند المعروف کمانڈر ،سلیم جگ،محمد حسن جگ کو گرفتارکرنے میں پولیس کو سیاسی اثر رسوخ کا سامنا ہے ،زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کے والد نور محمد جوتہ نے کہا کہ پولیس بااثر مجرمان کو گرفتار کرنے سے اجتناب کر رہی ہے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






