لیہ(صبح پا کستان)ٹی ایم اے کا عملہ صفائی غائب،بیشترخاکروب گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر نے لگے،شہر بھر کی گلیاں محلے فلتھ ڈپو بن گئے،شدید گرمی میں بھی مچھروں کی بہتات،شہریوں کا احتجاج،تفصیل کے مطابق محلہ قادر آباد کے رہائشیوں محمد رمضان عرف پپو،غلام مصطفیٰ،گل محمد،بشیر قریشی،ظفر اقبال،مضاہد،محمد عرفان،محمد اختر،قربان علی،رمضان کریانہ والا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے خاکروب گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ،چندخاکروب شہر میں جزوی طور پر کام کرتے دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ناکارہ سیوریج ،گندگی اور غلاظت میں اضافہ ہو رہا ہے ،گھر میں آنے جانے میں گندے پانی سے گذر کر جانا پڑتا ہے،بچوں اور بڑوں میں جلدی امراض کی وبا پھیلی ہوئی ہے،عملہ صفائی اور ٹی ایم اے افسران کو محلہ قادر آباد کی صورتحال بارے متعدد درخواستیں اور کمپلینٹ سیل میں رپورٹ درج کرائی ہیں لیکن کسی قسم کی شنوائی نہ ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ کونسلر سجاد بشیر کو بھی محلہ داروں نے صفائی بارے شکایت کی انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کا عملہ ہماری بات بھی نہیں سنتا ہم کیا کریں ،شہریوں نے ڈی سی او لیہ،ایڈ منسٹریٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے عملہ صفائی کو پابند کر کے ہمارا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر