• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

محکمہ خوراک لیہ کی درخواست پرالحیات فلور ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

webmaster by webmaster
جون 23, 2026
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
محکمہ خوراک لیہ کی درخواست پرالحیات فلور ملز  مالکان کے  خلاف مقدمہ درج ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

چوک اعظم {صبح پا کستان } ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سعادت نوازخان لیہ کی مدعیت میں الحیات فلور ملز کے مالک صدر غلہ منڈی چوہدری آفتاب اقبال سمیت 3 نامزد اور 70 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چوبارہ میں مقدمہ کا اندراج ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ضلع اور ڈویژن بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ایف آئی آر نمبر 355 کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ پنجاب لاہور کی ٹیم مظہر حسین اے ڈی فوڈ ،عمیر صغیر ڈی ڈی فوڈ گجرات ڈویژن اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکارڈ اور گندم کا سٹاک چیک کرنے کے لیے جب الحیات فلور ملز پہنچے تو گیٹ بند تھا ۔تو ملزمان نے اپنے ہمراہ مسلح افراد کے ساتھ ٹیم ممبران کو ہراساں کرتے ہو ءے ٹیم کی گاڑیوں کے آگے پیچھے اپنی گاڑیاں کھڑی کر لیں ۔اور کار سرکار میں مداخلت کی ۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان سب کی قیادت نامزد ملزمان کر رہے تھے
فلور مل مالکان کے خلاف پرچے کے اندارج اور محکمہ خوراک کی ٹیم کی کاروائئ کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوءے محکمہ فوڈ لیہ کے افسران پر جبراً گندم اُٹھانے کاالزام عاءد کرتے ہوءے احتجاجاً فلور ملز بند کرنے اورآٹے کی سپلاءی کی ہڑتال کرنے کااعلان کیاہے ، عہدیدارچوہدری محمدعرفان ، شیخ عمران ، سیٹھ محمداسلم ، امیر عبداللہ سامٹیہ ، شیخ ظہورحسین ودیگر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ڈی جی فوڈ کیساتھ فلورملز کے پاس سٹاک کوٹے کا سات فیصد ایگریکیٹرز کو دینے کامعاہدہ طے پایاتھا، 15سے 16فیصد گندم فراہم کرچکے اس کے باوجود جبراً فلور ملز میں گھس کر گندم اُٹھالی جاتی ہے جوکہ نہ صرف ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور کاروباری ظلم وجبر کے مترادف ہے ، انکا کہناتھا کہ خریدی گءی گندم آٹے کی پساءی کیلءے را میٹریل کادرجہ رکھتی ہے جس کا سٹاک ایس او پیز کے تحت پورٹل پر اپ لوڈڈ ہے ، عہدیداران نے اعلان کیاکہ کل سے ڈی جی خان کے اضلاع راجن پور ، کوٹ ادوودیگرعلاقوں میں بھی فلور ملز ہڑتال پر چلی جاءینگی ، مرکزی قیادت کو بھی محکمہ فوڈ کے بے رحمانہ سلوک سے آگاہ کردیاگیاہے ، مطالبات پورے نہ ہوءے تو احتجاج کاداءرہ وسیع کرینگے ، عہدیداران نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ کی جانب سے مقدمات درج کرادینے ، دوکروڑ روپے جرمانہ کرنے اور فوڈ گرین لاءسنس منسوخ کرنیکی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، لاثانی فلور ملز سے گزشتہ روز جبراً پانچ ہزار بوری اٹھالی گءی ، اس ضمن میں ہاءیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی بھی جاری شدہ ہے جسے ڈی ایف سی لیہ سعادت نواز اور ڈی جی فوڈ کی جانب سے بھیجی گءی چھاپہ مار ٹیم نے نہ صرف نظرانداز کیابلکہ پھاڑ ڈالا، انہوں نے بتایا کہ الحیات فلور ملز پر بھی دن بھرہنگامہ رہا ، غیرقانونی طور پر گندم جبراً اٹھانے کی کوشش کی گءی جس پر اب مقدمات کے اندراج کی کارواءیاں کی جارہی ہیں ، عہدیداران کا کہناتھا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کافارمولا لاگو کیاگیاہے ، پہلے کسانوں پر ظلم کیاگیا اب فلور انڈسٹری کو نشانہ بنایاجارہاہے ، حکام ناقص پالیسیوں کی بدولت کاروبار برباد کرنے پر تلے ہیں ، گندم کی مزید فراہمی کے مطالبے کو برداشت نہیں کرسکتے ، تمام فلور ملز اپنے حصے کی گندم فراہم کرچکے ، اگر یہ ظلم بندنہ کیاگیا تو ہڑتال کاسلسلہ جاری رہے گا اور آٹے کی سپلاءی نہیں کی جاءے گی

Post Views: 89
Tags: layyah news
Previous Post

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

Next Post

لیّہ تونسہ پل اپروچ روڈ سے پہلے گائیڈ بند ,وگرنہ…. تحریر .. انجم صحرائی

Next Post
عذاب لمحے، شتاب لمحے  .., تحریر: انجم صحرائی

لیّہ تونسہ پل اپروچ روڈ سے پہلے گائیڈ بند ,وگرنہ.... تحریر .. انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
چوک اعظم {صبح پا کستان } ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سعادت نوازخان لیہ کی مدعیت میں الحیات فلور ملز کے مالک صدر غلہ منڈی چوہدری آفتاب اقبال سمیت 3 نامزد اور 70 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چوبارہ میں مقدمہ کا اندراج ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ضلع اور ڈویژن بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ایف آئی آر نمبر 355 کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ پنجاب لاہور کی ٹیم مظہر حسین اے ڈی فوڈ ،عمیر صغیر ڈی ڈی فوڈ گجرات ڈویژن اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکارڈ اور گندم کا سٹاک چیک کرنے کے لیے جب الحیات فلور ملز پہنچے تو گیٹ بند تھا ۔تو ملزمان نے اپنے ہمراہ مسلح افراد کے ساتھ ٹیم ممبران کو ہراساں کرتے ہو ءے ٹیم کی گاڑیوں کے آگے پیچھے اپنی گاڑیاں کھڑی کر لیں ۔اور کار سرکار میں مداخلت کی ۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان سب کی قیادت نامزد ملزمان کر رہے تھے فلور مل مالکان کے خلاف پرچے کے اندارج اور محکمہ خوراک کی ٹیم کی کاروائئ کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوءے محکمہ فوڈ لیہ کے افسران پر جبراً گندم اُٹھانے کاالزام عاءد کرتے ہوءے احتجاجاً فلور ملز بند کرنے اورآٹے کی سپلاءی کی ہڑتال کرنے کااعلان کیاہے ، عہدیدارچوہدری محمدعرفان ، شیخ عمران ، سیٹھ محمداسلم ، امیر عبداللہ سامٹیہ ، شیخ ظہورحسین ودیگر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ڈی جی فوڈ کیساتھ فلورملز کے پاس سٹاک کوٹے کا سات فیصد ایگریکیٹرز کو دینے کامعاہدہ طے پایاتھا، 15سے 16فیصد گندم فراہم کرچکے اس کے باوجود جبراً فلور ملز میں گھس کر گندم اُٹھالی جاتی ہے جوکہ نہ صرف ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور کاروباری ظلم وجبر کے مترادف ہے ، انکا کہناتھا کہ خریدی گءی گندم آٹے کی پساءی کیلءے را میٹریل کادرجہ رکھتی ہے جس کا سٹاک ایس او پیز کے تحت پورٹل پر اپ لوڈڈ ہے ، عہدیداران نے اعلان کیاکہ کل سے ڈی جی خان کے اضلاع راجن پور ، کوٹ ادوودیگرعلاقوں میں بھی فلور ملز ہڑتال پر چلی جاءینگی ، مرکزی قیادت کو بھی محکمہ فوڈ کے بے رحمانہ سلوک سے آگاہ کردیاگیاہے ، مطالبات پورے نہ ہوءے تو احتجاج کاداءرہ وسیع کرینگے ، عہدیداران نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ کی جانب سے مقدمات درج کرادینے ، دوکروڑ روپے جرمانہ کرنے اور فوڈ گرین لاءسنس منسوخ کرنیکی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، لاثانی فلور ملز سے گزشتہ روز جبراً پانچ ہزار بوری اٹھالی گءی ، اس ضمن میں ہاءیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی بھی جاری شدہ ہے جسے ڈی ایف سی لیہ سعادت نواز اور ڈی جی فوڈ کی جانب سے بھیجی گءی چھاپہ مار ٹیم نے نہ صرف نظرانداز کیابلکہ پھاڑ ڈالا، انہوں نے بتایا کہ الحیات فلور ملز پر بھی دن بھرہنگامہ رہا ، غیرقانونی طور پر گندم جبراً اٹھانے کی کوشش کی گءی جس پر اب مقدمات کے اندراج کی کارواءیاں کی جارہی ہیں ، عہدیداران کا کہناتھا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کافارمولا لاگو کیاگیاہے ، پہلے کسانوں پر ظلم کیاگیا اب فلور انڈسٹری کو نشانہ بنایاجارہاہے ، حکام ناقص پالیسیوں کی بدولت کاروبار برباد کرنے پر تلے ہیں ، گندم کی مزید فراہمی کے مطالبے کو برداشت نہیں کرسکتے ، تمام فلور ملز اپنے حصے کی گندم فراہم کرچکے ، اگر یہ ظلم بندنہ کیاگیا تو ہڑتال کاسلسلہ جاری رہے گا اور آٹے کی سپلاءی نہیں کی جاءے گی
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.