• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ہنر روزگار میلہ ، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے

webmaster by webmaster
جون 4, 2026
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
لیہ ۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل  کے زیر اہتمام منعقدہ ہنر روزگار میلہ ، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی  تھے

لیہ( صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ہنر روزگار میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ لیہ کے اراکین ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، سید عمران علی شاہ، شکیلہ بانو، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے پرنسپلز نسیم اختر جکھڑ اور فاروق احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور نجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ہنر روزگار میلہ میں پچاس سے زائد معروف ایمپلائر کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ کامیاب جاب فیئر کے نتیجہ میں ضلع لیہ سے ایک سو سے زائد جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس چوک اعظم اور فتح پور سے ساٹھ سے زائد طلبہ و طالبات مختلف اداروں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے میلہ کے بہترین انتظامات، جاب فیئر کی سرگرمیوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے، فنی تعلیم کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جو نوجوانوں کو خود کفالت کی جانب گامزن کرتی ہے۔ ایسے پروگرام نہ صرف ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کے استحکام اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ترقی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جاتے رہیں گے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ، وائس پریزیڈنٹ/ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس لیہ نے انجام دیے۔

Post Views: 99
Tags: layyah news
Previous Post

لیہ، ضلع لیہ میں ویلویشن ٹیبل کا عمل شروع ۔مالکانِ اراضی ریکارڈ کی درستگی اور اندراجات یقینی بنائیں ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر

Next Post

ملتان ۔ پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی کے پلیٹ فارم سے مستحق افراد کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جاءے ۔ سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لیہ( صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ہنر روزگار میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ لیہ کے اراکین ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، سید عمران علی شاہ، شکیلہ بانو، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے پرنسپلز نسیم اختر جکھڑ اور فاروق احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور نجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ہنر روزگار میلہ میں پچاس سے زائد معروف ایمپلائر کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ کامیاب جاب فیئر کے نتیجہ میں ضلع لیہ سے ایک سو سے زائد جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس چوک اعظم اور فتح پور سے ساٹھ سے زائد طلبہ و طالبات مختلف اداروں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے میلہ کے بہترین انتظامات، جاب فیئر کی سرگرمیوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے، فنی تعلیم کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جو نوجوانوں کو خود کفالت کی جانب گامزن کرتی ہے۔ ایسے پروگرام نہ صرف ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کے استحکام اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ترقی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جاتے رہیں گے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ، وائس پریزیڈنٹ/ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس لیہ نے انجام دیے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.