• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جھورا تے بھونرا ۔۔۔تحریر ۔،ریاض الحق بھٹی

webmaster by webmaster
مئی 24, 2026
in کالم
0
سوچ کر بویا کرو ۔۔۔  تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

تمام اہل وطن کو عید الاضحی مبارک ہو اللہ تعالیٰ اپنے پیارے نبی حضرت ابراہیم ع س کے جذبہ ء قربانی اور حضرت اسمعیل ع س کی کمال فرمابرداری کی وجہ تسمیہ کے امت مسلمہ پر ہر سال قربانی واجب قرار دی گئی گرچہ یہ سنت صاحب نصاب پر لازم ہے لیکن اس کا اجر وثواب قربانی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ قربانی کا گوشت کھانے والوں کو بھی ملتا ہے ،،،،
الحمدللہ رب العالمین ہم امت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد اور اولاد کی قربانیوں کے نتیجہ میں سانس لے رہے ہیں یہ زندگی ان کی بے مثال و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ،،، ہماری سادگی کی انتہا تو یہ ہے کہ ہم جہاں خالق ومالک کائنات کے حضور حلال جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہاں حاکمین وقت کے لیے بھی ہر گھڑی قربان ہو رہے ہیں ،
بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے
ماضی قریب میں سرائیکی زبان کے پہلے ماہر ڈاکٹر کرسٹوفر شیگل نے سرائیکی زبان کو عربی کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ شائستہ اور میٹھی زبان قرار دیا ،اندازہ کریں کہ ہم سرائیکی زبان بولنے والے اپنے محبوب کو کس طرح کی تشبیہ دیتے ہیں کہ
ماہی ماکھی کولوں مٹھا
سوہنڑے چن کولوں چٹا
جیویں پھل ہے غلاب دا
چنبیلی والے باغ دا،،،
اس کا اُردو ترجمہ کر نے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ یہ زبان اور اس کا بیان دلوں کو جو راحت دیتا ہے وہ لفظوں کی محتاجی سے ماورا ہے ،
اس زبان کا لفظ ،، جھورا ،،، بھی انتہائی گہرے معنی رکھتا ہے ، جھورا ایسا غم جو انسان کو اندر ہی اندر کھا جائے اور کسی کو خبر نہ ہو جیسے تناور درخت کو دیمک لگے وہ طاہری طور پر تو ٹھیک لگے لیکن کچھ ہی عرصے میں زمین بوس ہو جائے ،،،
ہم میں سے ایک بڑی اکثریت اسی جھورے کی شکار ہے حالات و واقعات اس درجہ کے الجھاؤ کاشکار ہیں کہ
ہمیں خود اپنی سمجھ نہیں آتی
ہمیں کیا خاک سمجھائے گا کوئی، والا معاملہ ہو چلا ہے
امیر وقت نے مشیر خاص سے پوچھا ، بتاؤ اگر کوئی شخص چوری کرے تو اسے کیا سزا دی جائے ، مشیر نے کہا کہ اگر چور عادی مجرم ہے تو اس کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور اگر اس نے حالات سے مجبور ہو کر چوری کی ہے تو امیر وقت سزا کا مستحق ہے ۔
حالات و معاملات کو سلجھانے کی ذمہ داری امیر وقت کی ہے ، سب سے پہلے قربانی امیر وقت کو دینا ہو گی وہ اپنے کردار و عمل سے ثابت کرے وہ حاکم نہیں بلکہ خادم ہے اگر قربانی صرف عوام نے ہی دی اور برابر دیتے چلے آئے تو حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوں گے بلکہ ترقئ معکوس کا عمل تیز تر ہو تا چلا جائے گا ، یہ سادہ سی بات ہمیں کب سمجھ آئے گی ،
سرائیکی زبان میں ایسے نادان کو بھونرا کہتے ہیں ، املا کی مجبوری کے پیش نظر ،،، بھوں را،،، لکھا ہے تاکہ ہماری کم مائیگی کا قدرے تدارک ہوسکے ۔
جس دن اور جیسے جیسے ہم بھوں روں کو یہ بات سمجھ آگئی ہمارا قومی جھورا کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا ،،،
اللہ تعالیٰ ہمیں سوچنے سمجھنے اور سمجھانے کی تمام صلاحیتیں عطا فرما چکا ہے بس
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،

ریاض الحق بھٹی

 

Post Views: 109
Tags: column by riyaz bhatti
Previous Post

لیّہ تونسہ پل کی اپروچ روڈز کی تعمیر کے لیے وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں ۔ انجم صحرائی

Next Post

لیہ کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

Next Post
لیہ کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

لیہ کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
تمام اہل وطن کو عید الاضحی مبارک ہو اللہ تعالیٰ اپنے پیارے نبی حضرت ابراہیم ع س کے جذبہ ء قربانی اور حضرت اسمعیل ع س کی کمال فرمابرداری کی وجہ تسمیہ کے امت مسلمہ پر ہر سال قربانی واجب قرار دی گئی گرچہ یہ سنت صاحب نصاب پر لازم ہے لیکن اس کا اجر وثواب قربانی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ قربانی کا گوشت کھانے والوں کو بھی ملتا ہے ،،،، الحمدللہ رب العالمین ہم امت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد اور اولاد کی قربانیوں کے نتیجہ میں سانس لے رہے ہیں یہ زندگی ان کی بے مثال و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ،،، ہماری سادگی کی انتہا تو یہ ہے کہ ہم جہاں خالق ومالک کائنات کے حضور حلال جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہاں حاکمین وقت کے لیے بھی ہر گھڑی قربان ہو رہے ہیں ، بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے ماضی قریب میں سرائیکی زبان کے پہلے ماہر ڈاکٹر کرسٹوفر شیگل نے سرائیکی زبان کو عربی کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ شائستہ اور میٹھی زبان قرار دیا ،اندازہ کریں کہ ہم سرائیکی زبان بولنے والے اپنے محبوب کو کس طرح کی تشبیہ دیتے ہیں کہ ماہی ماکھی کولوں مٹھا سوہنڑے چن کولوں چٹا جیویں پھل ہے غلاب دا چنبیلی والے باغ دا،،، اس کا اُردو ترجمہ کر نے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ یہ زبان اور اس کا بیان دلوں کو جو راحت دیتا ہے وہ لفظوں کی محتاجی سے ماورا ہے ، اس زبان کا لفظ ،، جھورا ،،، بھی انتہائی گہرے معنی رکھتا ہے ، جھورا ایسا غم جو انسان کو اندر ہی اندر کھا جائے اور کسی کو خبر نہ ہو جیسے تناور درخت کو دیمک لگے وہ طاہری طور پر تو ٹھیک لگے لیکن کچھ ہی عرصے میں زمین بوس ہو جائے ،،، ہم میں سے ایک بڑی اکثریت اسی جھورے کی شکار ہے حالات و واقعات اس درجہ کے الجھاؤ کاشکار ہیں کہ ہمیں خود اپنی سمجھ نہیں آتی ہمیں کیا خاک سمجھائے گا کوئی، والا معاملہ ہو چلا ہے امیر وقت نے مشیر خاص سے پوچھا ، بتاؤ اگر کوئی شخص چوری کرے تو اسے کیا سزا دی جائے ، مشیر نے کہا کہ اگر چور عادی مجرم ہے تو اس کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور اگر اس نے حالات سے مجبور ہو کر چوری کی ہے تو امیر وقت سزا کا مستحق ہے ۔ حالات و معاملات کو سلجھانے کی ذمہ داری امیر وقت کی ہے ، سب سے پہلے قربانی امیر وقت کو دینا ہو گی وہ اپنے کردار و عمل سے ثابت کرے وہ حاکم نہیں بلکہ خادم ہے اگر قربانی صرف عوام نے ہی دی اور برابر دیتے چلے آئے تو حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوں گے بلکہ ترقئ معکوس کا عمل تیز تر ہو تا چلا جائے گا ، یہ سادہ سی بات ہمیں کب سمجھ آئے گی ، سرائیکی زبان میں ایسے نادان کو بھونرا کہتے ہیں ، املا کی مجبوری کے پیش نظر ،،، بھوں را،،، لکھا ہے تاکہ ہماری کم مائیگی کا قدرے تدارک ہوسکے ۔ جس دن اور جیسے جیسے ہم بھوں روں کو یہ بات سمجھ آگئی ہمارا قومی جھورا کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا ،،، اللہ تعالیٰ ہمیں سوچنے سمجھنے اور سمجھانے کی تمام صلاحیتیں عطا فرما چکا ہے بس ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،

ریاض الحق بھٹی

 
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.