• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں میگا صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا

webmaster by webmaster
مئی 19, 2026
in جنوبی پنجاب, ملتان
0
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں میگا صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا

ملتان (صبح پا کستان )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں میگا صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عید آپریشن کیلئے 9 ہزار سے زائد ورکرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ صفائی آپریشن میں 2 ہزار کے قریب مشینری، ٹریکٹر ٹرالیاں اور ڈمپر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں 30 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں 15،15 آگاہی کیمپس قائم کئے جائیں گے اور ہر یونین کونسل میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی آگاہی کیمپ لگایا جائے گا۔ سی ای او ذوالفقار احمد کے مطابق قربانی آلائشیں تلف کرنے کیلئے 30 عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جہاں برانڈنگ، قناتوں اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری شکایات کے فوری ازالے کیلئے کنٹرول روم میں 15 افراد پر مشتمل عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبرز اور واٹس ایپ سروس بھی فعال رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مرکزی ہیلپ لائن نمبر 1139 بھی عید کے دنوں میں مکمل طور پر فعال رہے گا جبکہ قربانی بیگز کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ملتان: چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جامع آپریشنل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں قائم قربان گاہوں پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ تعینات ہوگا جو شہریوں کو بائیو ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کرے گا تاکہ آلائشوں کو محفوظ انداز میں جمع کرکے ٹھکانے لگایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائمری ویسٹ کلیکشن کے تحت گلی محلوں سے آلائشیں اکٹھی کی جائیں گی جبکہ سیکنڈری کلیکشن کے ذریعے انہیں عارضی کلیکشن پوائنٹس منتقل کرکے بعد ازاں ڈمپ سائٹس پر تلف کیا جائے گا۔ ذوالفقار احمد نے کہا کہ عید کے دنوں میں کنٹرول روم مکمل طور پر فعال رہے گا، واٹس ایپ نمبرز اور حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کسی بھی مقام پر شکایت موصول ہونے کی صورت میں دو گھنٹوں کے اندر صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ڈسپوزل سائٹس پر بھی خصوصی صفائی، چونے کا چھڑکاؤ اور ڈس انفیکٹنٹ واش کیا جائے گا تاکہ جراثیم اور بدبو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مزید بتایا کہ تمام ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں تاکہ عید صفائی آپریشن موثر انداز میں جاری رکھا جاسکے۔

Post Views: 113
Tags: multam news
Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ٹراما سینٹر چوک اعظم کا اچانک دورہ

Next Post

ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

by webmaster
جولائی 11, 2026
0

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں...

Read moreDetails
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

جون 25, 2026
ملتان (صبح پا کستان )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں میگا صفائی آپریشن کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عید آپریشن کیلئے 9 ہزار سے زائد ورکرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ صفائی آپریشن میں 2 ہزار کے قریب مشینری، ٹریکٹر ٹرالیاں اور ڈمپر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں 30 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں 15،15 آگاہی کیمپس قائم کئے جائیں گے اور ہر یونین کونسل میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی آگاہی کیمپ لگایا جائے گا۔ سی ای او ذوالفقار احمد کے مطابق قربانی آلائشیں تلف کرنے کیلئے 30 عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جہاں برانڈنگ، قناتوں اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری شکایات کے فوری ازالے کیلئے کنٹرول روم میں 15 افراد پر مشتمل عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبرز اور واٹس ایپ سروس بھی فعال رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مرکزی ہیلپ لائن نمبر 1139 بھی عید کے دنوں میں مکمل طور پر فعال رہے گا جبکہ قربانی بیگز کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ملتان: چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جامع آپریشنل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں قائم قربان گاہوں پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ تعینات ہوگا جو شہریوں کو بائیو ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کرے گا تاکہ آلائشوں کو محفوظ انداز میں جمع کرکے ٹھکانے لگایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائمری ویسٹ کلیکشن کے تحت گلی محلوں سے آلائشیں اکٹھی کی جائیں گی جبکہ سیکنڈری کلیکشن کے ذریعے انہیں عارضی کلیکشن پوائنٹس منتقل کرکے بعد ازاں ڈمپ سائٹس پر تلف کیا جائے گا۔ ذوالفقار احمد نے کہا کہ عید کے دنوں میں کنٹرول روم مکمل طور پر فعال رہے گا، واٹس ایپ نمبرز اور حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کسی بھی مقام پر شکایت موصول ہونے کی صورت میں دو گھنٹوں کے اندر صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ڈسپوزل سائٹس پر بھی خصوصی صفائی، چونے کا چھڑکاؤ اور ڈس انفیکٹنٹ واش کیا جائے گا تاکہ جراثیم اور بدبو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مزید بتایا کہ تمام ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں تاکہ عید صفائی آپریشن موثر انداز میں جاری رکھا جاسکے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.