• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ماں کشمیر تو جنت ہے ناں، جنت میں طوفان ہے کیوں؟ یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار کا انعقاد

webmaster by webmaster
فروری 6, 2026
in جنوبی پنجاب
0
ماں کشمیر تو جنت ہے ناں، جنت میں طوفان ہے کیوں؟ یوم یکجہتی کشمیر پر  سیمینار کا انعقاد

لیہ،( صبح پاکستان ) ماں کشمیر تو جنت ہے ناں، جنت میں طوفان ہے کیوں؟ یوم یکجہتی کشمیر پر ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اے سی زوہیب کریم اور ضلعی سربراہان، ڈی پی ایس پرنسپلز طاہرہ ذوالفقار، اکرم جاوید، اساتذہ، طلبہ اور میڈیا نمائندگان بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔ طلبہ کی طرف سے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لئے تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے گئے۔ ٹیبلوز اور خاکوں میں بھارتی فوج کے جبر اور کشمیریوں کے حوصلہ، جذبہ حریت کے مناظر کی جذباتی عکاسی شاندار انداز میں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے گرلز ونگ کی طالبات کی یکجہتی کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کا بھی معائنہ کیا۔ سیمینار کے دوران یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔ ہماری اخلاقی، انسانی، سفارتی اور اصولی وابستگی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ فروری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک پیغام ہے۔ کشمیری بہن بھائی دہائیوں سے اپنے حقوق، آزادی اور شناخت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کو جبر سے روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب بھارت اپنی ہٹ دھرم چھوڑ کر تنازعات کو بات چیت، سفارتکاری اور انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرنے کے لئے تشدد کے بجائے امن کی میز کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف، امن اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سیمینار سے پرنسپل ڈی پی ایس بوائز ونگ اکرم جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر پینٹنگز بنانے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں ڈی پی ایس سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ریلی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پلے کارڈ، پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

Post Views: 29
Tags: layyah news
Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راجن پور میں الیکٹروبس کی افتتاحی تقریب سے خطاب، ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ شروع کرنے کا اعلان

Next Post

فیس بک کی بدلتی ترجیحات , تحریر و تجزیہ :ابوذر علی تونسہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لیہ،( صبح پاکستان ) ماں کشمیر تو جنت ہے ناں، جنت میں طوفان ہے کیوں؟ یوم یکجہتی کشمیر پر ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اے سی زوہیب کریم اور ضلعی سربراہان، ڈی پی ایس پرنسپلز طاہرہ ذوالفقار، اکرم جاوید، اساتذہ، طلبہ اور میڈیا نمائندگان بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔ طلبہ کی طرف سے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لئے تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے گئے۔ ٹیبلوز اور خاکوں میں بھارتی فوج کے جبر اور کشمیریوں کے حوصلہ، جذبہ حریت کے مناظر کی جذباتی عکاسی شاندار انداز میں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے گرلز ونگ کی طالبات کی یکجہتی کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کا بھی معائنہ کیا۔ سیمینار کے دوران یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔ ہماری اخلاقی، انسانی، سفارتی اور اصولی وابستگی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ فروری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک پیغام ہے۔ کشمیری بہن بھائی دہائیوں سے اپنے حقوق، آزادی اور شناخت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کو جبر سے روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب بھارت اپنی ہٹ دھرم چھوڑ کر تنازعات کو بات چیت، سفارتکاری اور انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرنے کے لئے تشدد کے بجائے امن کی میز کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف، امن اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سیمینار سے پرنسپل ڈی پی ایس بوائز ونگ اکرم جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر پینٹنگز بنانے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں ڈی پی ایس سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ریلی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پلے کارڈ، پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.