لیہ(صبح پا کستان ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکرکی زیرصدارت مختلف کیڈرز (بی ایس-16 اور اس سے کم) کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد غازی، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نامزد کردہ نمائندے ڈاکٹر محمد ماجد خان رانا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے نامزد کردہ انعام الحق شاہ اور رجسٹرار یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر اظہر عباس خان شامل تھے۔اجلاس میں کمیٹی نے نان ٹیچنگ اسٹاف کی اسامیوں کے لیے اہل امیدواروں کے ٹائپنگ ٹیسٹ، کمپیوٹر پر مبنی اسیسمنٹ اور انٹرویوز کیے۔ کمیٹی نے جامع اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد مشتہر شدہ اسامیوں کے لیے موزوں ترین امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی۔اس موقع پروی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکرنے کہاکہ بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایاگیا ہےباصلاحیت افرادی قوت کی شمولیت سے نہ صرف عملے کی کمی دور ہوگی بلکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری اور یونیورسٹی کے تعلیمی و آپریشنل ماحول میں مزید استحکام آئے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بھرتی ہونے والا عملہ یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے تعلیمی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے میرٹ پر مبنی اور شفاف بھرتی کے عمل کو یقینی بنانے پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کو بھی سراہا
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










