• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بلوچستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا آئندہ بھی پیش پیش رہیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

webmaster by webmaster
اگست 14, 2025
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بلوچستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا آئندہ بھی پیش پیش رہیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ۔14اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا ، آئندہ بھی پیش پیش رہیں گے، گوادر سے ژوب تک اور پورے صوبے میں جشنِ آزادی جس جوش و جذبے سے منایاجارہاہے ،زندہ قومیں ایسی ہی اپنے قومی تہواروں کو مناتی ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد روایات کو پامال کر رہے ہیں، معصوم عورتوں، بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا قبائلی اقدار کے منافی ہے،

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ کو لیڈ لینی ہوگی اور تمام طبقات کو مل کر اس عفریت کا خاتمہ کرنا ہوگا،بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا وقت قریب ہے اور بلوچستان میں امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔-

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پاکستان کی 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی ،اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ،صوبائی وزراء وارکان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ ،میرعاصم کرد گیلو،راحیلہ حمیددرانی ،بخت محمد کاکڑ، حاجی ولی محمد نورزئی ،نسیم الرحمٰن ملاخیل، کلثوم نیاز بلوچ، رحمت صالح بلوچ، خیر جان بلوچ، میر زابد ریکی ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ،قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان سعید وزیر ،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑودیگر سول وعسکری حکام موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی قومی ترانے سے قبل پرچم کشائی کی ۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ پاکستان کی 78ویں یوم آزادی پربلوچستان و پاکستان کی عوام کو آزادی کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کرتاہوں،آج کا دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جس آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ایک ایسا دشمن جو ہم سے سات گنا بڑا ہے نے اپنے تکبر اور غرور میں وطن پر حملہ کیا لیکن ہماری بہادر افواج نے جس انداز سے اس کے دانت کٹھے کئے اس پرپاکستانی قوم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان بلوچستان کی طرف سے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف ،افواج پاکستان ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس جنگ کے دوران جواں مردی ،دلیری اور بصیرت کے ساتھ ایک قوم ہونے کا مظاہرہ کیا کہ نہ صرف پوری قوم یکجا ہوئی بلکہ جنگ میں جو فتح مبین حاصل کی اس پر اہلیان بلوچستان تمام پاکستانی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیاہے یہاں کے لوگ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اللہ نہ کرے کہ اگر مشکل وقت آئے تو بلوچستان کے لوگ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو مبارکباد دیتاہوں کہ انہوں نے گوادر سے ژوب تک جوش و جذبے کے ساتھ قومی تہوار منایا ، چند لوگ ہیں جو بندوق اور تشدد کے ذریعے پاکستان کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور بلوچستان جو روایات کاامین صوبہ ہے یہاں کے بلوچوں ،پشتونوں ،ہزارہ ،پنجابی ودیگر کے روایات کو بے دردی کے ساتھ کچل رہے ہیں ،معصوم بچوں ،مسافروں کو بے دردی کے ساتھ شہید کررہے ہیں لیکن ہم سب کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا کہ دہشتگرد جس طرح ہمارے روایات کو پامال کررہے ہیں اس کی اجازت نہ دیں ہم بلوچ مہمان نواز اور مہمانوں کیلئے جان قربان کرنے والے لوگ ہیں ،عجیب بات کہی جارہی ہے کہ خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا گیاہے جس خاتون کے سامنے اس کے شوہر یا اس کے بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کیاجاتاہے اور پھر کہا جاتاہے کہ ہم نے خاتون کو چھوڑ دیا یہ معاشرے کی برائی ہے لیکن بلوچستان کے لوگوں نے جس طرح مسترد کیاہے اس حوالے سے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور علما کرام سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو آگے بڑھ کر دہشتگردی ،بے چینی اور بدامنی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ،ہمیں بہادر افواج ، پولیس اور لیویز جو امن وامان کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب خطے میں امن کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ طلوب ہوگا

Tags: National News
Previous Post

محبت، احترام اور اتحاد پاکستان کا روشن مستقبل ۔ افتخار علی خان مغل ، یو اے ای

Next Post

تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما ملک ساجد فیروز ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی عابد فیروز گزشتہ روز انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

کوئٹہ۔14اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا ، آئندہ بھی پیش پیش رہیں گے، گوادر سے ژوب تک اور پورے صوبے میں جشنِ آزادی جس جوش و جذبے سے منایاجارہاہے ،زندہ قومیں ایسی ہی اپنے قومی تہواروں کو مناتی ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد روایات کو پامال کر رہے ہیں، معصوم عورتوں، بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا قبائلی اقدار کے منافی ہے،

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ کو لیڈ لینی ہوگی اور تمام طبقات کو مل کر اس عفریت کا خاتمہ کرنا ہوگا،بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کا وقت قریب ہے اور بلوچستان میں امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔-

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پاکستان کی 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی ،اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ،صوبائی وزراء وارکان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ ،میرعاصم کرد گیلو،راحیلہ حمیددرانی ،بخت محمد کاکڑ، حاجی ولی محمد نورزئی ،نسیم الرحمٰن ملاخیل، کلثوم نیاز بلوچ، رحمت صالح بلوچ، خیر جان بلوچ، میر زابد ریکی ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ،قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان سعید وزیر ،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑودیگر سول وعسکری حکام موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی قومی ترانے سے قبل پرچم کشائی کی ۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ پاکستان کی 78ویں یوم آزادی پربلوچستان و پاکستان کی عوام کو آزادی کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کرتاہوں،آج کا دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ جس آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ایک ایسا دشمن جو ہم سے سات گنا بڑا ہے نے اپنے تکبر اور غرور میں وطن پر حملہ کیا لیکن ہماری بہادر افواج نے جس انداز سے اس کے دانت کٹھے کئے اس پرپاکستانی قوم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان بلوچستان کی طرف سے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف ،افواج پاکستان ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس جنگ کے دوران جواں مردی ،دلیری اور بصیرت کے ساتھ ایک قوم ہونے کا مظاہرہ کیا کہ نہ صرف پوری قوم یکجا ہوئی بلکہ جنگ میں جو فتح مبین حاصل کی اس پر اہلیان بلوچستان تمام پاکستانی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیاہے یہاں کے لوگ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اللہ نہ کرے کہ اگر مشکل وقت آئے تو بلوچستان کے لوگ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو مبارکباد دیتاہوں کہ انہوں نے گوادر سے ژوب تک جوش و جذبے کے ساتھ قومی تہوار منایا ، چند لوگ ہیں جو بندوق اور تشدد کے ذریعے پاکستان کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور بلوچستان جو روایات کاامین صوبہ ہے یہاں کے بلوچوں ،پشتونوں ،ہزارہ ،پنجابی ودیگر کے روایات کو بے دردی کے ساتھ کچل رہے ہیں ،معصوم بچوں ،مسافروں کو بے دردی کے ساتھ شہید کررہے ہیں لیکن ہم سب کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا کہ دہشتگرد جس طرح ہمارے روایات کو پامال کررہے ہیں اس کی اجازت نہ دیں ہم بلوچ مہمان نواز اور مہمانوں کیلئے جان قربان کرنے والے لوگ ہیں ،عجیب بات کہی جارہی ہے کہ خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا گیاہے جس خاتون کے سامنے اس کے شوہر یا اس کے بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کیاجاتاہے اور پھر کہا جاتاہے کہ ہم نے خاتون کو چھوڑ دیا یہ معاشرے کی برائی ہے لیکن بلوچستان کے لوگوں نے جس طرح مسترد کیاہے اس حوالے سے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور علما کرام سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو آگے بڑھ کر دہشتگردی ،بے چینی اور بدامنی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ،ہمیں بہادر افواج ، پولیس اور لیویز جو امن وامان کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب خطے میں امن کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ طلوب ہوگا

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.