یومِ آزادی پاکستان: خصوصی پیغام
یومِ آزادی کے موقع پر ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت اور ملک ہے، جو بے شمار قدرتی وسائل، زرخیز زمین، اور بے پناہ انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ یہ وہ دھرتی ہے جس کا ہر علاقہ محبت، محنت اور قربانی کی لازوال داستان سناتا ہے۔
میں نے دنیا میں کہیں بھی پاکستانی عوام جیسی محنتی، باصلاحیت، اور باہمت قوم نہیں دیکھی۔ ہمارے نوجوانوں اور افرادی قوت میں وہ طاقت موجود ہے جو کسی بھی قوم کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔ ہم اپنے قدرتی اور انسانی وسائل کو بہتر منصوبہ بندی درست سمت اور بہترین طریقے سے استعمال کر کے پاکستان کو خوشحال، مضبوط، محفوظ اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
ہمیں ایک ایسا خوبصورت، ، پائیدار، قابلِ قبول اور قابلِ عمل سماجی و سیاسی نظام قائم کرنا ہوگا جو عدل و انصاف فراہم کرے، ہر شہری کو برابر مواقع دے، اور پاکستان کو اپنے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ کرے۔ یہی وہ مقصد تھا جس کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں دیں۔
آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم، شعور، اور مثبت سوچ سے آراستہ کریں تاکہ وہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ سب کچھ ہمارے پاس موجود ہے، بس ضرورت ہے تو بہتر نظم و نسق، دیانتدار قیادت، اور عملی اقدامات کی۔
ہر پاکستانی ایک خوبصورت انسان ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی نسل، صوبے، مذہب یا مسلک سے ہو۔ ہم سب ایک ہیں، ایک قوم، ایک وطن۔
آئیے، محبت، احترام اور اتحاد کے ساتھ پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائیں۔
پاکستان زندہ باد
افتخار علی خان مغل
13اگست 2025ء
دبئی یو اے اي










