وطن سے محبت انسان کی پہلی فطرت(جبلت) ھے۔میرا وطن پاکستان ھے ، میں اس کی فضاوں میں سانس لیتا ھوں، اس کی زمین میرے وجود کا بوجھ سہتی ھے اور یہ میرے قدموں کو منزل تک پہنچنے کی راہیں دیتی ھے۔میری غذا اس کے باطن سے پیدا ھوتی ھے،اس کی اغوش میں میرے پرکھوں کے جسد خاکی محو نیند ھیں۔یہ میری تاریخ ھے ،میری شناخت ھے اور میری ذات کے سارے حوالے اسی سے جڑے ھیں۔اس لیے اس سے عقیدت رکھنا میری روح کا تقاضا ھے۔اے میرے وطن تو سلامت رھے تا قیامت رھے۔تیرے ھی دم سے میرے زندہ رھنے کے سارے جواز ھیں، اور یہ جواز سارے اہل وطن۔کے یکساں ھیں۔ائیں ھم سب مل کر اس کے وقار کو بلند کریں۔(پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










