لیہ۔(صبح پاکستان )سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے پرنسپلا پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید بلال کو لیہ میں نئے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔لیہ میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید بلال نے معروف ماہر صحت ڈاکٹر رضوان کے ہمراہ لیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے لیہ میں متوقع میڈیکل کالج کی جگہ، دستیاب سہولیات، بلڈنگ انفراسٹرکچر، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایکسین بلڈنگ سجاد حسین ،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اسحاق کھرانی،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرمحی الدین ودیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پرانہیں میڈیکل کالج کی عمارت، دستیاب زمین، اور دیگر انتظامی و تکنیکی پہلوو¿ں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید بلال نے کہا کہ میڈیکل کالج لیہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے ایک انقلابی قدم ہوگا جو صحت اور تعلیم دونوں کے شعبوں میں بہتری کا باعث بنے گامیڈیکل کالج کے قیام سے علاقہ کے طلباءکو اپنے ہی ضلع میں میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے اور صحت کی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










