لیہ {صبح پا کستان } پارا چنار کی مرکزی سڑک کی بندش کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی گزشتہ پانچ دنوں سے مذہبی جماعت کا احتجاجی دھرنا جاری ہے شہر کی مصروف ترین روڈ پر دھرنے کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے
تفصیل کے مطا بق پارا چنار مرکزی شا ہراہ بند ہو نے کے سبب شہریوں کو آمد و رفت کی شدید مشکلات در پیش ہیں ، پاراچنار سمیت اپر کرم کے 100 سے زائد علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہےکھانے پینے کا ذخیرہ ختم ،ہسپتال میں ادویات کی قلت مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، گرینڈ امن جرگہ کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ناکام ، حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجودسوموار کو بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکاتنازع کے ایک فریق کے مشران نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیےپاراچنار مرکزی شاہراہ دو اکتوبر سے بند پڑی ہے