ڈیرہ غازی خان۔ (صبح پا کستان )پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے پولیو ورکرز کی ٹیم کسی نعمت سے کم نہیں یہ ٹیم ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور ہمارے ساتھ مل کر شانہ بشانہ قومی مہم میں شب و روز محنت کرکے پولیو کے خاتمہ کا حصہ بنتے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر ادریس لغاری سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان نے اچھی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہونے والے ورکرز میں تقسیم کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلز خصوصا یو سی ایم او محمد ساجد لغاری کی بہترین کارکردگی ہے جس پر ان کو شیلڈ دی گئی۔ ا س موقع پر اطہر کلیم تحصیل پولیو آفیسر وراثت ارشاد (یونیسف) کے علاوہ دیگر ایریا انچارج ہیلتھ ورکرز جن میں دانیال طاہر بھی شامل تھے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










