متعدد سرکاری محکموں میں کرپشن کی شکایات , ابتدائی تحقیقات کیلئے نیب کی خصوصی ٹیم لیہ پہنچ گئی
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ بلڈنگ ،ہائی وے،تحصیل میونسپل اتھارٹیز ضلع لیہ میں کرپشن قوائد وضوابط کو نظر انداز کرنے اور گھپلوں کی شکایات کی ابتدائی تحقیقات کیلئے نیب کی خصوصی ٹیم لیہ پہنچ گئی محکمہ جات اپنی دس سالہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیل سے ٹیم کو آگاہ کریں گے،تفصیل کے مطابق کرپشن بد عنوانی کی دور دراز کے اضلاع میں پھیلی جڑوں کو اکھاڑنے کیلئے نیب کی خصوصی مشن کے تحت نیب آفیسرطاہر رسول کی سربراہی میں خصوصی ٹیم لیہ پہنچ گئی ،نیب نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشنلیہ،کروڑ،چوبارہ،محکمہ بلڈنگ ضلع لیہ،پراونشل محکمہ بلڈنگ ،ضلعی و صوبائی محکمہ شاہرات ،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت ضلع بھر کے صوبائی و ضلعی ترقیاتی ادارہ جاتکی طرف سے گذشتہ 10برسوں کے دوران ضلع میں ہونے والی ڈویلپمنٹ پیپرا رولز پر عمل درامد کی تفصیلی رپورٹ آج 10بجے تک طلب کرلی ہیں منصوبہ جات کے حوالے سے ہونے والے کام اور مطلوبہ معلومات کے حوالے سے نیب افسر نے ای ڈی او ورکس لیہ،ڈی او بلڈنگ،ڈی او روڈز،تحصیل افسران انفراسٹرکچرز تحصیل ہائے ضلع لیہ،ایریگیشن کے حکام و دیگر محکمہ جات کے سربراہان کو خصوصی ہدایات دیں جن کی روشنی میں ضلع لیہ کے جملہ ترقیاتی اداروں میں رات گئے تک کام جاری ہے اور آج صبح 10بجے تک تمام محکے اپنی معلومات نیب کے حوالے کر دی جائیں گی۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر