ایس او پی پر عمل نہ کر نے والے ڈیلرز کے خلاف مقدما ت درج ہوں گے ۔ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں کا شتکاروں کو ملا وٹ سے پا ک کھا دوں و زرعی ادویا ت کی فراہمی کے لئے حکو مت پنجا ب کے طے کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کے لئے زرعی ادویا ت کے ڈیلرز اپنے تعاون کو یقینی بنا ئیں ورنہ قواعد و ضوابط کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی اور ایس او پی پر عمل نہ کر نے والے ڈیلرز کے خلاف مقدما ت کا اندراج کر ایا جا ئے گا جس کی پڑتا ل کے لئے ضلع کی تینو ں تحصیلو ں میں ما نیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے ضلع بھر کے زرعی ادویا ت فروخت کر نے والے ڈیلرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی او زراعت نے حکو مت پنجاب کے ایس او پی جس کے تحت زرعی ادویا ت ، سٹا ک رجسٹر ، فروختگی رجسٹر ، رسیدات ، تمام اقسام کی زرعی ادویا ت کا اندراج خصوصاً مہلک زہروں کی فروختگی کا ڈیٹا مرتب کرنے ، دوکا نوں کے سٹور ایسی جگہ پر رکھنے جہاں قریب کھا نے پینے کی اشیا ء فروخت کر نے کی دوکا نیں مو جو د نہ ہو ں اسی طرح لائسنس کے بغیر کسی قسم کی زرعی ادویا ت فروخت کر نے کی مما نعت ، فروخت شدہ ادویا ت کا ڈیٹا مرتب کر نے جس کاشتکار کو فروخت کی گئی اس کا شنا ختی کا رڈ و رابطہ نمبر درج کر نے ایسے معاملا ت کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ڈی ڈی زراعت چوہدری خا لد محمو د نے اس ضمن میں فراہم کر دہ فارموں کو پُر کر نے کے با رے میں آگا ہی دی ۔ زرعی ادویا ت ڈیلر ز نے سیمپل کے حصول ، لا ئسنسوں کے اجراء ،دوکا نوں کا معائنہ ، ایسے امور کے بارے میں تجا ویز دیں ۔ای ڈی او زراعت نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع لیہ میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں زرعی ادویا ت ڈیلرز کی دوکا نوں کا معائنہ کر رہی ہیں اس لیے طے کر دہ ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ زراعت سے تعاون کو فروغ دیں ۔