لاہور، پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کیخلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔
پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کہ درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Source:
https://lahorenews.tv/live/