لیہ ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر رمیز احمد بخاری ،ایس ایچ او صدر و دیگر پولیس افسران موجود تھے ،
ڈی پی او لیہ نے سائلین نسیم مائی ،محمد سرفراز ،محمد نواز، اللہ بخش ,محمد احمد،اللہ دتہ ، دلدار پرویز ،عاصمہ بتول ،مہر مقبول ،تصور جاویدکی طرف سے پیش کی گئی درخواستوں پر سماعت کی درخواستیں ڈی ایس پی صدر ، ڈی ایس پی چو بارہ ،ایس ایچ او صدر کو مارک کی گئی اور مقررہ ٹائم فریم میں میرٹ پر کاروائی کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی کرکے جلد از جلد رپورٹ بجھوانے کی ھدایت کی ،ڈی پی او لیہ نے کھلی کچہری میں آئے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقا د ایک مثبت اقدام ہے ،کھلی کچہری کے ذریعے عام آدمی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں،لیہ پولیس کی طرف سے پولیس سے متعلقہ عوام الناس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اپنا رویہ برتاؤ لوگوں سے اچھا رکھیں ،انہوں مز ید کہا کر پشن پر زیرو ٹا لرینس پالیسی ھے انہوں نے ایک سائل کی تجویز پر سکولوں کے اوقات میں ٹریفک ڈیو ٹی تعینات کرنے کا بھی حکم دیا ۔ایک اور تجویز پر دیہات میں ٹھیکری پہرہ دوبارہ قائم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عوامی کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔