لیہ۔( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں ماہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا۔ماہ صفائی مہم کاافتتاح لیہ مائنرپر کیاگیا۔افتتاح میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین،ڈی پی او ڈاکٹرنداعمرچٹھہ،اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،صدربارغضنفرعباس شاہ،افسران،سی او ایم سی،سول سوسائٹی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے صفائی مہم کاافتتاح سینٹری ورکرسے کروایااور فضاءمیں غبارے اور کتوبرچھوڑے گئے۔
اس موقع پر معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ وزیراعلی عثمان خان بزدار نے لیہ کے لئے گراں قدر ترقیاتی پیکج دیا ہے ضلع میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ صفائی اور سیوریج ضلع کا دیرینہ مسئلہ ہے اس مہم سے اس مسئلہ پردور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ضلع کو خوب صورت بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے کہاکہ ضلع لیہ کی خدمت بطور شہری کررہاہوں مجھے جو کام سونپاگیا ہے اس کو پوراکرنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی صفائی ستھرائی مہم میں ہرطبقہ فکر کو اپناکردار اداکرنا ہوگالیہ مائنرکو شہرکا خوب صورت تفریح مقام بنائیں گے۔ڈی پی او ڈاکٹرنداعمرچٹھہ نے کہاکہ صفائی ہمارے مذہب میں اہم اور نصف ایمان کادرجہ رکھتی ہے صفائی مہم کو مل جل کر کامیاب بنانا ہوگاانہوں نے کہاکہ صفائی مہم میں شہری اپنا کردار بھرپور طریقہ سے اداکریں محکمہ پولیس صفائی مہم میں اپنا بھرپور کردار اد اکرے گا۔۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کا جامع پلان مرتب کرلیاگیا ہے جس شہریو ں کو بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجائے گا۔صدربارغضنفرعباس شاہ نے کہاکہ صفائی مہم حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ صفائی کے لئے آنے والے سینٹری ورکرزکے ساتھ رہنمائی کرتے ہوئے گلی ،محلوں کو صاف کیاجائے گا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے عملہ صفائی کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔اس موقع پر معاو ن خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی ،ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ڈاکٹر محمدرمضان بھٹی شہیدچوک پر ڈاکٹرمحمدرمضان بھٹی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔