لیہ۔( صبح پا کستان ) کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ ایک روزہ دورہ لیہ۔ ڈی سی کمپلیکس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ، اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال اور اے سی شزاءرحمن نے کمشنر کا استقبال کیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈی سی آفس میں ممبران اسمبلی نیاز احمد جکھڑ ، شہاب الدین خان سیہڑ اور طاہر رندھاوا سے ملاقات کی۔ ممبران اسمبلی نے کھاد بحران کے حوالہ سے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو مختلف تجاویزدیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انتظامیہ کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،کم کھپت والے اضلاع سے رابطہ کر کے کھاد منگوائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اور کسان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کسانوں اور ڈیلرز کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کھاد بحران پر قابو پا لیں گے۔اس موقع پر
کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کو ممبران اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور فنڈز کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی ۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جاری ترقیاتی منصوبوںمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ڈینٹل وارڈ اور تھل ہسپتال گائنی وارڈ پر کام کی پیش رفت بارے استفسارکیا۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام سکیموں پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے تمام سکیموں میں اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی شکایات پرمتعلقہ کنٹریکٹرزکے خلاف کارروائی کی جائے گی عوامی منصوبوں میںکرپشن قطعاًبرداشت نہیں کی جائے گی تمام متعلقہ افسران منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھیں ۔انہوں نے مزیدکہا ایڈیشنل فنڈز کے اجراءکے لئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈی جی خان ممبران اسمبلی کو بروقت آگاہ رکھیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈی جی خان ڈویژن عبیدالرشیداوراے سی ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ بھی موجودتھے۔
کھلی کچحری
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیرصدارت ڈی سی کمپلیکس لیہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقادکیا گیا ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈی جی خان ڈویژن کے اضلاع لیہ ،مظفرگڑھ،راجن پور میںایک سال سے زیرالتواءریونیو درخواستوں اور ریونیو مقدمات کو دو ماہ کے اندراندر حل کرنے کے احکامات جاری کردیے،ایک سائل کی درخواست پر پٹواری بھی معطل۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیرصدارت ڈی سی کمپلیکس لیہ میں ریونیو عوامی
خدمت کچہری منعقدہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءموجود تھے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری سے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے عوامی خدمت کے ویژن کی عکاس ہے جس میں عوام کے مسائل ریونیو ریکارڈ کی درستگی ،فرد کا اجراءاور انتقالات کا اندراج کی درستی، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،ریکارڈ معائنہ اور ڈومیسائل ودیگرریونیوسے متعلقہ مسائل ایک ہی چھت تلے حل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ضرور درخواست گزاریں مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ریکارڈ سمیت میرے دفتر رجوع کریں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ریونیو مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقل کر دئے ہیں۔ ریونیو معاملات، اندراج اور اجراءکے لئے دیہی مرکز مال،قانونگواورحلقہ پٹوارسطح پر قائم کیے گئے ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے ایک کاشتکار کی دہائی پر فوری طور پر کھاد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایک سائل کی درخواست پر پٹواری کو معطل کر دیااور متعلقہ ریونیو افسر پٹواری کے خلاف انکوائری کرنے
کی ہدایت کی۔ کمشنر ڈی جی خان نے سکول کونسل کی درخواست پر سی ای او تعلیم کو ہیڈ معلم کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی۔ ایک سائل کی درخواست پر متعلقہ محکمہ کو سکول گراو¿نڈ سے قابضین کا قبضہ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ریٹائرڈ اہلکار کے بیٹے کی پنشن نہ ملنے کی درخواست پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں ریٹائرڈ اہلکار کو پنشن جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے شہری کی لیہ سٹی سیوریج کے حوالہ سے درخواست پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو اقدام عمل میں لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایک شہری کی درخواست پر نجی بس کمپنی سے کنورژن فیس وصول کرنے کے معاملے پر ڈی سی لیہ کو درخواست نمٹانے کی ہدایت کی۔کھلی کچہری میں کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے تقریباً 100درخواستوں کی فردا فردا شنوائی کی اور احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال ،اسسٹنٹ کمشنرشزاءرحمان، سب رجسٹرارز، تحصیل دار،اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ،قانونگو اور پٹواری بھی کچہری میں موجود تھے۔
زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جاءزہ
کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے لیہ میں مصروف ترین دن گزارا انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگانے،محکمانہ اجلاسوں کی صدارت،پارلیمنٹیرنز سے ملاقات،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کے ساتھ انتظامی معاملات پر بریفنگ لی۔انہوں نے فیلڈ بھی وقت گزارا،ترقیاتی منصوبے چیک کرتے ہوئے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ شیزا رحمان اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس معیاری کام ہے،ترقیاتی منصوبوں میں مالی بدعنوانی اور دو نمبری کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنے سمیت انٹی کرپشن اور نیب کے حوالے کردیا جائیگا۔کمشنر نے 207 کنال پر زیر تعمیر 200 بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔آئی ڈیپ کے افسران نے بریفنگ دی۔منصوبہ پانچ ارب 74 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے کوٹلہ حاجی تا لسکانی والا بستی شادو خان روڈ کی کشادگی اور بہتری کے منصوبہ کا بھی جائزہ لیا۔
ایکسئین ہائی وے بابر یزدانی نے روڈ کی توسیع و کشادگی کے منصوبہ کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی۔62 کروڑ 20 لاکھ روپے کا منصوبہ اپریل میں مکمل ہوگا۔کمشنر نے ضلعی صدر ہسپتال لیہ کے مختلف شعبوں کا بھی اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے بچہ وارڈ میں قائم ڈے کیئر سنٹر،نوزائیدہ بچوں کی نرسری،وارڈز،پناہ گاہ اور سیٹیزن کورونا ویکسی نیشن کاو¿نٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی کے بارے میں معلومات لیں اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے تھیلسیمیا مریض بچوں کو پیار بھی کیا۔کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں سے بھی معلومات لیں۔کمشنر نے ماڈل کریانہ سٹور کا بھی دورہ کیا۔سرکاری نرخنامے چیک کئے،آٹا کا وزن چیک کیا اور خریداری کرنے والوں سے نرخ اور اشیائ خوردونوش کے معیار کے بارے میں معلومات لیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے موضع 149سی میں ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔