ملتان ۔ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 34لاکھ 29ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ 78ایف آئی آرز کا اندراج ، موقع پر 54 ملزمان کو گرفتارکرایا گیا ۔ اس کے علاوہ 40 گودام سیل کرکے ڈی اے پی کھاد کے 12 ہزار 327اور یوریا کے 52 ہزار 997بیگ برآمد کر کے کنٹرول ریٹ پر کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف محکمہ زراعت کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ربیع فصلات کیلئے کھادوں و دیگر زرعی مداخل کی دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کے دھندے میں ملوث ڈیلرز کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










